اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 194 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 194

اسماء المهدی صفحہ 194 اختلافات کے وقت وہی عقیدہ سچا ہو گا جس پر حکم قائم کیا جائے گا د, اب اس زمانہ میں دنیا اختلافات سے بھر گئی ہے۔ایک طرف یہودی کچھ کہتے ہیں اور عیسائی کچھ ظاہر کرتے ہیں۔اور امت محمدیہ میں الگ باہمی اختلافات ہیں اور دوسرے مشرکین سب کے برخلاف الگ رائیں ظاہر کرتے ہیں۔اور اس قدر نئے مذاہب اور نئے عقائد پیدا ہوگئے ہیں کہ گویا ہر ایک انسان ایک خاص مذہب رکھتا ہے۔اس لئے بموجب سنّت اللہ کے ضروری تھا کہ ان سب اختلافات کا تصفیہ کرنے کے لئے کوئی حکم آتا۔سو اسی حکم کا نام مسیح موعود اور مہدی مسعود در کھا گیا۔یعنی باعتبار خارجی نزاعوں کے تصفیہ کے اس کا نام مسیح ٹھہرا۔اور باعتبار اندرونی جھگڑوں کے فیصلہ کرنے کے اس کو مہدی معہود کر کے پکارا گیا۔حدیثوں میں یہ پیشگوئی موجود ہے کہ وہ مسیح موعود جو اسی امت میں سے ہو گا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوگا۔یعنی جس قدر اختلاف داخلی اور خارجی موجود ہیں ان کو دُور کرنے کے لئے خدا اسے بھیجے گا۔اور وہی عقیدہ سچا ہوگا جس پر وہ قائم کیا جائے گا۔کیونکہ خدا اسے راستی پر قائم کرے گا۔اور وہ جو کچھ کہے گا بصیرت سے کہے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 46-45۔حقیقۃ الوحی )