اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 196 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 196

اسماء المهدی صفحہ 196 نازل ہو کر تمہاری حدیثوں کے انبار میں سے کچھ لیتا اور کچھ رڈ کر دیتا۔سو یہی اس وقت ہوا۔وہ شخص حکم کس بات کا ہے جو تمہاری سب باتیں مانتا جائے اور کوئی بات رد نہ کرے۔اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور اس سلسلہ کو بے قدری سے نہ دیکھو جو خدا کی طرف سے تمہاری اصلاح کے لئے پیدا ہوا اور یقیناً سمجھو کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا اور کوئی پوشیدہ ہاتھ اس کے ساتھ نہ ہوتا تو یہ سلسلہ کب کا تباہ ہو جا تا۔سو اپنی مخالفت کے کاروبار میں نظر ثانی کرو۔کم سے کم یہ تو سوچو کہ شائد غلطی ہوگئی ہو اور شاید یہ لڑائی خدا سے ہو۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 456۔اربعین نمبر 4) ہر ایک مسلمان کو دینی امور میں میری اطاعت واجب ہے ” ہر ایک مسلمان کو دینی امور میں میری اطاعت واجب ہے اور مسیح موعود ماننا واجب ہے۔اور ہر ایک جس کو میری تبلیغ پہنچ گئی ہے گو وہ مسلمان ہے مگر مجھے اپنا حکم نہیں ٹھہراتا اور نہ مجھے مسیح موعود مانتا ہے اور نہ میری وحی کو خدا کی طرف سے جانتا ہے وہ آسمان پر قابل مؤاخذہ ہے کیونکہ جس امر کو اس نے اپنے وقت پر قبول کرنا تھا اس کو ر ڈ کر دیا۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 95 - تحفہ الندوہ)