اسماء المہدی علیہ السلام — Page 153
اسماء المهدی صفحہ 153 بدر الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام : طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاع وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا مَا دَعَا لِلَّهِ دَاعِ ( تذکر طبع چہارم صفحہ 481) ترجمہ: ہم پر وداع کی گھائی سے بدر کا طلوع ہوا۔ہم پر شکر کرنا لازم ہے جب تک کوئی دعا کرنے والا دعا کر سکتا ہے۔وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ وَّ انْتُمْ اَذِلَّةٌ ( الہام کیم جون 1904ء۔تذکرہ طبع چہارم صفحہ 432) ترجمہ: اور یقیناً اللہ نے بدر کے ذریعہ تمہاری مدد کی اس حالت میں کہ تم بہت کمزور تھے۔چاند کی روشنی سورج سے مستعار ہوتی ہے۔آنحضرت یہ عالم روحانیت کے آفتاب اور سراج منیر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام بدر رکھ کر یہ بتایا گیا کہ آپ نے جو کچھ پایا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی محبت اور اطاعت سے پایا ہے۔حضور علیہ السلام کی متعدد تحریرات و فرمودات میں یہ مضمون بڑی صراحت سے مذکور ہے۔مثلاً آپ فرماتے ہیں: وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے