اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 154 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 154

اسماء المهدی صفحہ 154 اُس نور فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں پر وہ ہے۔میں چیز کیا ہوں۔بس فیصلہ یہی ہے (در ثمین) اسی طرح فرمایا: مصطفیٰ ترا پر بجد ہو سلام اور رحمت اُس ٹور لیا بار خدایا ہم نے (دریمین) بدر چودھویں کے چاند کو کہتے ہیں۔اس نام میں جہاں آپ کے زمانہ ظہور یعنی چودھویں صدی ہجری کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہاں یہ بھی بتادیا کہ آپ اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ظل کامل ہیں اور آپ کے انوار کو کامل طور پر منعکس کرنے والے ہیں۔پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: بدر چودھویں کے چاند کو بھی کہتے ہیں۔اس سے چودھویں صدی میں اللہ تعالیٰ کی نصرت کے اظہار کی طرف بھی ایماء ہے۔۔۔۔دیکھو میں پھر کھول کر کہتا ہوں کہ یہی بدر کا زمانہ ہے۔اسلام پر ذلت کا وقت آچکا ہے مگر اب خدا نے چاہا ہے کہ اس کی نصرت کرے۔چنانچہ اس نے مجھے بھیجا ہے کہ میں اسلام کو براہین اور حج ساطعہ کے ساتھ تمام ملتوں اور مذہبوں پر غالب کر کے دکھاؤں۔اللہ تعالیٰ نے اس مبارک زمانہ میں چاہا ہے کہ اس کا جلال ظاہر ہو۔اب کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 431-432 جدید ایڈیشن)