اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 152 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 152

اسماء المهدی صفحه 152 معنی اس الہام کا یہ ہے کہ جب دور خسروی یعنی دور مسیحی جو خدا کے نزد یک آسمانی بادشاہت کہلاتی ہے ششم ہزار کے آخر میں شروع ہوا جیسا کہ خدا کے پاک نبیوں نے پیشگوئی کی تھی تو اس کا یہ اثر ہوا کہ وہ جوصرف ظاہری مسلمان تھے ، وہ حقیقی مسلمان بننے لگے۔جیسا کہ اب تک چارلاکھ کے قریب بن چکے ہیں۔اور میرے لئے یہ شکر کی جگہ ہے کہ میرے ہاتھ پر چار لاکھ کے قریب لوگوں نے اپنے معاصی اور گناہوں اور شرک سے توبہ کی اور ایک جماعت ہندوؤں اور انگریزوں کی بھی مشرف باسلام ہوئی۔" (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 397-396- تجلیات الہیہ ) مذکورہ بالا ارشاد میں جو فارسی شعر درج ہے، اُس کا ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یوں فرمایا ہے کہ ” جب مسیح السلطان کا دور شروع کیا گیا تو مسلمانوں کو جو صرف رسمی مسلمان تھے ، نئے سرے سے مسلمان بنانے لگے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:- ” خدا تعالیٰ کی کتابوں میں مسیح آخر الزمان کو بادشاہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔اس سے مراد آسمانی بادشاہی ہے یعنی وہ آئندہ سلسلہ کا ایک بادشاہ ہوگا اور بڑے بڑے اکابر اس کے پیر وہوں گے۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ 107 حاشیہ۔روحانی خزائن جلد 22۔صفحہ 110 حاشیہ)