اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 482 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 482

اسماء المهدی صفحہ 482 وارث الانبیاء محدث وہ لوگ ہیں جو شرف مکالمہ الہی سے مشرف ہوتے ہیں۔اور ان کا جو ہر نفس انبیاء کے جو ہر نفس سے اشد مشابہت رکھتا ہے۔اور وہ خواص عجیبہ نبوت کے لئے بطور آیات باقیہ کے ہوتے ہیں۔تا یہ دقیق مسئلہ نزول وحی کا کسی زمانہ میں بے ثبوت ہوکر صرف بطور قصہ کے نہ ہو جائے۔اور یہ خیال ہرگز درست نہیں کہ انبیاء علیہم السلام دنیا سے بے وارث ہی گزر گئے۔اور اب ان کی نسبت کچھ رائے ظاہر کرنا بجز قصہ خوانی کے اور کچھ زیادہ وقعت نہیں رکھتا۔بلکہ ہر ایک صدی میں ضرورت کے وقت ان کے وارث پیدا ہوتے رہے ہیں۔اور اس صدی میں یہ عاجز ہے۔66 (روحانی خزائن جلد 6 ، صفحہ 24-23، بركات الدعا)