اسماء المہدی علیہ السلام — Page 458
اسماء المهدی صفحہ 458 نبی يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَرَّ“ اے نبی ! بھوکوں اور محتاجوں کو کھانا کھلاؤ۔نبی کے کیا معنی ہیں؟ ( تذکر طبع چہارم صفحه 631 ) ”نبی ایک لفظ ہے جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے۔یعنی عبرانی میں اس لفظ کو نابی کہتے ہیں۔اور یہ لفظ نابا سے مشتق ہے۔جس کے یہ معنے ہیں: خدا سے خبر پا کر پیشگوئی کرنا۔" (روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 210-209۔ایک غلطی کا ازالہ ) نبی اور سول میں فرق ” نبی کے معنی لغت کے رو سے یہ ہیں کہ خدا کی طرف سے اطلاع پا کر غیب کی خبر دینے والا۔پس جہاں یہ معنی صادق آئیں گے، نبی کا لفظ بھی صادق آئے گا۔اور نبی کا رسول ہونا شرط ہے کیونکہ اگر وہ رسول نہ ہو تو پھر غیب مصفی کی خبر اس کو مل نہیں سکتی۔اور یہ آیت روکتی ہے : لَا يُظْهِرُ عَلى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ۔اب اگر آ حضرت صلى الله