اسماء المہدی علیہ السلام — Page 457
اسماء المهدی صفحہ 457 د, میکائیل دانی ایل نبی نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیل رکھا ہے۔اور عبرانی میں لفظی معنی میکائیل کے ہیں : خدا کی مانند۔یہ گویا اس الہام کے مطابق ہے جو براہین احمدیہ میں ہے۔انتَ مِنِّي بِمَنْزَلَةِ تَوْحِيْدِي وَتَفْرِيْدِى فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ۔یعنی تو مجھ سے ایسا قرب رکھتا ہے اور ایسا ہی میں تجھے چاہتا ہوں جیسا کہ اپنی توحید اور تفرید کو۔سوجیسا کہ میں اپنی توحید کی شہرت چاہتا ہوں ایسا ہی تجھے دنیا میں مشہور کرونگا۔اور ہر ایک جگہ جو میرا نام جائے گا، تیرا نام بھی ساتھ ہوگا۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 61 حاشیہ تحفہ گولڑویہ )