اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 359 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 359

اسماء المهدی صفحہ 359 بے شک یہ بات یقینی طور پر مانی پڑے گی کہ جس قدر حق کے مقابل پر اب معقول پسندوں کے دلوں میں اوہام باطلہ پیدا ہوئے ہیں اور عقلی اعتراضات کا ایک طوفان برپا ہوا ہے۔اس کی نظیر کسی زمانہ میں پہلے زمانوں میں سے نہیں پائی جاتی۔لہذا ابتداء سے اس امر کو بھی کہ ان اعتراضات کا براہین شافیہ و کافیہ سے بحوالہ آیات قرآن مجید بکلی استیصال کر کے تمام ادیان باطلہ پر فوقیت اسلام ظاہر کر دی جائے۔اسی زمانہ پر چھوڑا گیا تھا۔کیونکہ پیش از ظهور مفاسد، ان مفاسد کی اصلاح کا تذکرہ محض بے محل تھا۔اسی وجہ سے حکیم مطلق نے ان حقائق اور معارف کو اپنی کلام پاک میں مخفی رکھا اور کسی پر ظاہر نہ کیا جب تک کہ ان کے اظہار کا وقت آگیا۔ہاں اس وقت کی اس نے پہلے سے اپنی کتاب عزیز میں خبر دے رکھی تھی۔جو آيت هو الذي ارسل رسوله بالهدى ميں صاف اور کھلے کھلے طور پر مرقوم ہے۔سواب وہی وقت ہے اور ہر یک شخص روحانی روشنی کا محتاج ہورہا ہے۔سوخدائے تعالیٰ نے اس روشنی کو دیکر ایک شخص کو دنیا میں بھیجا۔وہ کون ہے؟ یہی ہے جو بول رہا ہے“۔(روحانی خزائن جلد 3 ، صفحہ 515-514 - ازالہ اوہام حصہ دوم ) ان اعتراضات کے جوابات جاننے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ کتب کا مطالعہ از بس ضروری ہے۔مثلاً براہین احمدیہ ہر پانچ حص۔آریوں کے اعتراضات کے رڈ کے لئے سرمہ چشم آریہ، چشمہ معرفت، آریہ دھرم سناتن دھرم، پرانی تحریریں۔وغیرہ۔