اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 358 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 358

اسماء المهدی صفحہ 358 مامور قُمْ وَ انْذِرْ فَإِنَّكَ مِنَ الْمَأْمُوْرِينَ ( تذکر طبع چہارم صفحه 175) اٹھ اور لوگوں کو ( آنے والے عذابوں سے ) ڈرا کیونکہ تو مامور ہے۔حضور علیہ السلام نے فرمایا: اسلام کے ضعف اور غربت اور تنہائی کے وقت میں خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔تا میں ایسے وقت میں جواکثر لوگ عقل کی بد استعمالی سے ضلالت کی راہیں پھیلا رہے ہیں اور روحانی امور سے رشتہ مناسبت بالکل کھو بیٹھے ہیں۔اسلامی تعلیم کی روشنی ظاہر کروں۔میں یقیناً جانتا ہوں کہ اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ اسلام اپنا اصلی رنگ نکال لائے گا۔اور اپنا وہ کمال ظاہر کرے گا جن کی طرف آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهِ میں اشارہ ہے۔سنت اللہ اسی طرح واقع ہے کہ خزائن معارف و دقائق اسی قدر ظاہر کئے جاتے ہیں جس قدر ان کی ضرورت پیش آتی ہے۔سو یہ زمانہ ایک ایسا زمانہ ہے جو اس نے ہزار ہا عقلی مفاسد کو ترقی دے کر اور بے شمار معقولی شبہات کو بمنصہ ظہور لا کر بالطبع اس بات کا تقاضا کیا ہے کہ ان اوہام و اعتراضات کے رفع دفع کے لئے فرقانی حقائق و معارف کا خزانہ کھولا جائے۔