اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 360 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 360

اسماء المهدی صفحہ 360 عیسائیوں کے اعتراضات کے جوابات کے لئے جنگ مقدس، چشمہ مسیحی نسیم دعوت، انجام آتھم۔وغیرہ۔اس کے علاوہ اسلامی اصول کی فلاسفی ، آئینہ کمالات اسلام، حقیقۃ الوحی، اور خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں کے ثبوت کے لئے تریاق القلوب، سراج منیر کتاب البریہ وغیرہ کتب کا مطالعہ بالخصوص بہت مفید ہے۔مامور کے چند اوصاف وو ' ذرا غور کرنے سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ جسے خدا تعالیٰ مامور کرتا ہے ضرور ہے کہ اس کے لئے اجتباء اور اصطفاء ہوا اور کچھ نہ کچھ اس میں ضرور خصوصیات چاہئے کہ خدا تعالیٰ کل مخلوق میں سے اسے برگزیدہ کرے۔خدا تعالیٰ کی نظر خطا جانے والی نہیں ہوتی۔پس جب وہ کسی کو منتخب کرتا ہے وہ معمولی آدمی نہیں ہوتا۔قرآن شریف میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ ( ملفوظات جلد 3، صفحہ 547 جدید ایڈیشن) اور پھر یہ بھی یاد رکھو کہ جو شخص خدا تعالی کی طرف سے آتا ہے اس کے لئے چند نشان ہوا کرتے ہیں۔جن سے اس کی سچائی پر کھی جاتی ہے۔اول یہ کہ وہ پاک اور صاف تعلیم لے کر آتا ہے۔جب اسکی تعلیم گندی ہوگی تو اس کو قبول کون کرے گا؟ دیکھو ہمارے نبی کریم ﷺ کی تعلیم کیسی پاک ہے۔اس میں ذرا بھی شک و شبہ نہیں۔اور کسی قسم کے شرک کی