اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 223 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 223

اسماء المهدی صفحه 223 کہلائے گا روئے زمین پر ایسا مستحکم کریں گے کہ کوئی اس کو نقصان نہ پہنچا سکے گا۔اور ہم ہر طرح سے ساز وسامان اس کو دے دیں گے اور اس کی کارروائیوں کو سہل اور آسان کر دیں گے۔یادر ہے کہ یہ وحی براہین احمدیہ حصص سابقہ میں بھی میری نسبت ہوئی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اَلَمْ نَجْعَلْ لَكَ سَهُوْلَةً فِي كُلِّ أَمْرِ یعنی کیا ہم نے ہر ایک امر میں تیرے لئے آسانی نہیں کر دی۔یعنی کیا ہم نے تمام وہ سامان تیرے لئے میسر نہیں کر دئے جو تبلیغ اور اشاعت حق کے لئے ضروری تھے۔جیسا کہ ظاہر ہے کہ اس نے میرے لئے وہ سامان تبلیغ اور اشاعتِ حق کے میتر کر دئیے جو کسی نبی کے وقت میں موجود نہ تھے۔تمام قوموں کی آمد ورفت کی راہیں کھولی گئیں۔طے مسافرت کے لئے وہ آسانیاں کر دی گئیں کہ برسوں کی راہیں دنوں میں طے ہونے لگیں۔اور خبر رسانی کے وہ ذریعے پیدا ہوئے کہ ہزاروں کوس کی خبریں چند منٹوں میں آنے لگیں۔ہر ایک قوم کی وہ کتا بیں شائع ہوئیں جو خلی اور مستور تھیں اور ہر ایک چیز کے بہم پہنچانے کے لئے ایک سبب پیدا کیا گیا۔کتابوں کے لکھنے میں جو جو دقتیں تھیں وہ چھاپہ خانوں سے دفع اور دُور ہو گئیں۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 120-119۔براہین احمدیہ پنجم ) پھر بعد اس کے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فَأَتْبَعَ سَبَبًا۔حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمِيَّةٍ وَوَجَدَ عِندَهَا قَوْمًا قُلْنَا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَنْ