اسماء المہدی علیہ السلام — Page 137
اسماء المهدی وو صفحہ 137 کیونکہ امتی وہ ہوتا ہے جو محض نبی متبوع کی پیروی سے کمال پاوے۔مگر عیسی تو پہلے کمال پاچکا۔66 (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 382 حاشیہ، چشمه سیحی) حضرت عیسی علیہ السلام امتی نہیں ہو سکتے صلى الله " امتی اس شخص کو کہتے ہیں جو بغیر آنحضرت ﷺ کے کسی طرح اپنے کمال کو نہیں پہنچ سکتا۔پس کیا حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت یہ گمان ہوسکتا ہے کہ وہ اس وقت تک ناقص ہی رہیں گے جب تک دوبارہ دنیا میں آکر آنحضرت ﷺ کی امت میں داخل نہیں ہوں گے اور آپ کی پیروی نہیں کریں گے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 352 حاشیہ ضمیمہ براہین احمدیہ پنجم ) " امت کے معنے کسی پر صادق نہیں آسکتے جب تک ہر ایک کمال اس کا نبی متبوع کے ذریعہ سے اس کو حاصل نہ ہو۔پھر جو شخص اتنا بڑا کمال نبی کہلانے کا خود بخود رکھتا ہے وہ امتی کیونکر ہوا بلکہ وہ تو مستقل طور پر نبی ہوگا جس کے لئے بعد آنحضرت ﷺ قدم رکھنے کی جگہ نہیں۔اور اگر کہو کہ پہلی نبوت اس کی جو براہِ راست تھی ، دُور کی جائے گی اور اب از سرنو باتباع نبوی نئی نبوت اس کو ملے گی جیسا کہ منشاء آیت کا ہے تو اس صورت میں یہی امت جو خیر الام کہلاتی ہے حق رکھتی ہے کہ ان میں سے کوئی فرد بیمن اتباع نبوی اس مرتبہ مکہ کو پہنچ جائے۔اور حضرت عیسی کو آسمان سے