حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ

by Other Authors

Page 12 of 20

حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ — Page 12

حضرت اسماء 12 پاس دعا کے لئے آیا کرتے تھے۔نماز بے انتہا خضوع خشوع سے ادا کرتیں۔اُن کے شوہر حضرت زبیر بیان کرتے ہیں کہ ” میں ایک مرتبہ اسمان کے پاس سے گزرا تو وہ نماز میں سورۃ طور کی تلاوت کر رہی تھیں جب وہ اس آیت مبارکہ تک پہنچیں مگر اللہ تعالی) نے ہم پر احسان کیا اور ہم کو گرم کو کے عذاب سے بچا لیا۔“ تو وہ خدا کے عذاب سے بچنے کی پناہ مانگنے لگی۔تو میں کھڑا ہو گیا اور وہ پناہ مانگ رہی تھی۔پھر میں بازار کی طرف نکل گیا اور جب واپس آیا تو وہ اسی آیت کو بار بار نماز میں پڑھ رہی تھیں۔(11) ایک مرتبہ رسول اکرم یہ کسوف کی نماز پڑھا رہے تھے متعدد صلى الله صحابیات جن میں حضرت عائشہ اور حضرت اسماء بھی شامل تھیں آپ علی ہے کی اقتداء میں نماز پڑھ رہی تھیں۔حضور اقدس ﷺ نے نماز کو لمبا کر دیا۔حضرت اسماء کی صحت کچھ کمزور تھی۔تھک کر چور چور ہوگئیں لیکن بڑے استقلال سے کھڑی رہیں۔جب نماز ختم ہوئی تو غش کھا کر گر پڑیں۔چہرے اور سر پر پانی چھڑ کا گیا تو ہوش میں آئیں۔(12) حضرت اسماء نے اپنی زندگی میں کئی حج کئے اور پہلا حج سرور الله دو عالم ﷺ کے ساتھ کیا تھا۔جس کی تمام تفصیل انہیں یاد تھی۔