حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ

by Other Authors

Page 13 of 20

حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ — Page 13

حضرت اسماء 13 اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماء کو بہت اچھا حافظہ عطا کیا تھا اور آپ کو علم حاصل کرنے کا بھی شوق تھا، اس لئے آپ کا شمار عالم خواتین میں ہوتا تھا۔وہ کبھی کبھی اپنے بچپن اور جوانی کے واقعات بڑی صحت کے ساتھ بیان کیا کرتی تھیں۔حضرت اسمار ان خواتین میں سے تھیں جنہوں نے صلى الله کثرت سے حضور اقدس علیہ سے حدیثیں بیان کیں ہیں۔اُنہوں نے 58 احادیث بیان فرمائیں اور ان سے پھر بڑے بڑے صحابہ نے بھی۔روایت کی۔(13) آپ خوابوں کی تعبیر بتانے میں ماہر تھیں اور یہ علم انہوں نے اپنے باپ سے حاصل کیا۔آپ نہایت بہادر اور نڈر خاتون تھیں۔حضور علی اللہ کے وصال کے بعد آپ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ شام کی جہاد میں حصہ لینے کے لئے مجاہدین کے لشکر میں شامل ہوئیں اور بہت سی دوسری خواتین کی طرح جنگ یرموک میں حصہ لیا۔حضور اقدس ﷺ کی سنتِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے آپ مریضوں کا علاج کرتیں تھیں۔حضرت منذ ربنت اسماء بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی بخار کا مریض ان کے پاس آتا تو اس کے لئے دعا کرتیں اور پھر اُس کے سینے پر پانی چھڑکتیں اور اللہ تعالی اسے شفاء دے دیتا۔آپ فرمایا کرتیں تھیں کہ میں نے رسول ﷺ سے سنا ہے کہ بخار جہنم کی گرمی الله