حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ

by Other Authors

Page 58 of 72

حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ — Page 58

حرفِ آخر اسلام کی عالمگیر فتح یقینی ہے کامنت بالآخر اپنے پیارے مسلمان بھائیوں کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ ان بے اصل قصیدوں اور شعروں کی بھر مار دیکھ کر نہ تو اولیاء امت کی نسبت شک کریں اور نہ اسلام کے مستقبل کے بارے میں مایوس ہوں بلکہ مجاہدانہ شان اور غازیانہ انداز میں موجودہ صبر آزما حالات کا مقابلہ کریں۔ذکر الہی میں ہردم مصروف رہیں۔زندگی کی ہر ایک راہ میں قرآن و سنت کو اپنا دستور العمل بنائیں اور زندہ خدا کی زندہ قدرتوں پر ایمان لاتے ہوئے یقین رکھیں کہ لیظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ لِم کی قرآنی پیش گوئی کے مطابق ادیان باطلہ کی شکست اور اسلام کی عالمگیر فتح یقینی اور قطعی ہے اور اسی عظیم الشان بشارت کے مختلف مراحل کا نظارہ حضرت نعمت اللہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کو آج سے صدیوں قبل دکھایا گیا تھا۔چنانچہ اپنے اصل قصیدہ میں ارشاد فرماتے ہیں ہے زینت شرع و رونق اسلام ہے محکم و استوار می بینم پس سپلائی کی فتح ہو گی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا، جیسا کہ پہلے پڑھ چکا ہے۔