حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ — Page 42
۴۲ روزنامہ امروز کا زبردست تنقیدی نوٹ ایک وضعی قصیدہ کو اصلی ثابت کر کے اس میں اضافہ کرنے کی حرکت نہایت درجہ افسوس ناک تھی جس کے خلاف پنجاب کے مسلم پریس کی طرف سے زبر دست صدائے احتجاج بلند ہوئی۔چنانچہ اخبار امروزہ نے اپنی وار جولائی ۱۹۴۸ء کی اشاعت میں اس پر مندرجہ ذیل تنقیدی نوٹ شائع کیا : کچھ دنوں سے ہمارے ہاں شاہ نعمت اللہ ولی کے قصیدے کی بڑی شہرت ہے۔چنانچہ اکثر اخباروں نے اس قصیدے کو شرح کے ساتھ شائع کیا ہے اور شروع میں شاہ صاحب کے مختصر حالات زندگی بھی دے دیئے ہیں۔کہا گیا ہے کہ شاہ نعمت اللہ ولی ” جنہوں نے یہ قصیدہ آج سے ۵۹ ۷ سال قبل تصنیف فرمایا تھا ،