تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 178 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 178

178 ۱۲۵۔حضرت حکیم محمد سعید صاحب میلا پور۔مدراس بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت حکیم محمد سعید رضی اللہ عنہ میلا پور مدر اس سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی مدراس زمانہ کی ہے۔میلا پور میں آپ کی رہائش میلا پور روڈ پر تھی۔۱۹۲۴ء کے ایام میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اتحاد بین المسلمین پر اپنے خطابات و خطبات میں بہت تحریک فرمائی۔البتہ بعض اوقات ”پیغام صلح نے اس پر تنقید کی۔ایک موقعہ پر حضرت حکیم محمد سعید صاحب نے پیغام صلح کے جواب میں بعنوان ” ہمارے بچھڑے ہوئے بھائی اور اتحاد“ لکھا جس میں ”پیغام صلح کے نظریات کا با حسن رد کیا۔یہ مضمون ۱۲ فروری ۱۹۲۴ء کے الفضل میں شائع ہوا۔اس سے مترشح ہوتا ہے کہ حضرت حکیم صاحب اس وقت بھی میلا پور میں ہی مقیم تھے۔کیونکہ آپ کے نام ساتھ یہ تحریر ہے کہ حکیم محمد سعید چودہری۔میلا پور روڈ مدر اس۔آپ کی وفات کا حتمی طور پر علم نہیں ہوسکا۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۳) الفضل قادیان ۱۲ فروری ۱۹۲۴ء۔۱۲۶۔حضرت منشی قادر علی صاحب میلا پور۔مدراس بیعت ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت منشی قادر علی رضی اللہ عنہ میلا پور مدراس کے رہنے والے تھے اور ابتدائی بیعت کرنے والوں میں تھے۔آپ مدراس میں کسی جگہ کلرک متعین تھے۔آپ کے نام کا اندراج حضرت اقدس مسیح موعود نے کتاب البریہ میں بھی احباب جماعت کی فہرست میں کیا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات دستیاب نہیں ہو سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳