تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 179
179 ☆ ۱۲۷۔حضرت منشی غلام دستگیر صاحب میلا پور۔مدراس بیعت: ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت منشی غلام دستگیر رضی اللہ عنہ میلا پور مدر اس سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے ۶۹ نمبر پر اپنی پر امن جماعت کے ضمن میں ذکر فرمایا ہے۔اور آپ کے نام کے ساتھ لفظ سلوتری کا اضافہ فرمایا ہے۔نوٹ آپ کے مزید سوانحی حالات دستیاب نہیں ہو سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ ۱۲۸ - حضرت منشی سراج الدین صاحب ترمل کہیڑی۔مدراس بیعت: ابتدائی زمانہ میں۔وفات: ۱۹۵۷ء سے قبل تعارف و بیعت : حضرت منشی سراج الدین رضی اللہ عنہ کی ابتدائی زمانہ کی بیعت ہے۔آپ کے بارہ میں روایت ہے کہ حضرت منشی صاحب یوپی والوں کے پاس حضرت اقدس مسیح موعود کی ایک تصویر تھی۔جس میں حضور نے سر پر لدھیانوی لنگی باندھی ہوئی تھی۔جو حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب نے آپ کے پاس دیکھی تھی۔آپ ترمل کہیڑی میں کلرک تھے۔حضرت منشی صاحب کا انتقال ( مغربی ) پاکستان میں ہوا۔پیدائش انداز آ۱۸۵۷ء سے قبل کی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات دستیاب نہیں ہو سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آنقم روحانی خزائن جلدا (۲) اصحاب احمد جلد پنجم حصہ اول صفحه ۴۹