تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 161 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 161

161 ☆ ۱۰۲۔حضرت حاجی عصمت اللہ صاحب لودیانہ بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۷ رمئی ۱۹۳۶ء تعارف و بیعت : حضرت حاجی عصمت اللہ رضی اللہ عنہ لودھیانہ سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔آپ جلسہ ۲۸ ۱ دسمبر ۱۸۹۲ء میں شریک ہوئے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود نے آپ کا ذکر شر کاء جلسہ میں اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں کیا جس سے آپ کے پیشے کا بھی پتہ چلتا ہے یعنی ے۔میاں عصمت اللہ صاحب مستری لودھیانہ بازار خرادیاں۔“ نوٹ: مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۱۹ ☆ ۱۰۳۔حضرت میاں پیر بخش صاحب لودیا نہ بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۸۹۷ء تعارف و بیعت : حضرت میاں پیر بخش صاحب رضی اللہ عنہ لودھیانہ کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔آپ جلسہ ۱۸۹۲ء میں شریک تھے۔آپ کے نام کے اندراج سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ زمیندار پیشہ تھے یعنی : ۸۵۔میاں پیر بخش صاحب کھیر و ریاست پٹیالہ ( زمیندار ) حضرت مسیح موعود کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جو بلی میں شرکت کے سلسلے میں آپ کا ذکر فرمایا ہے۔نوٹ مزید تفصیلی سوانحی حالات دستیاب نہیں ہو سکے۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۳) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲