تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 117
117 Sunrise رسالہ جاری کیا جو آج بھی سہ ماہی رسالہ کے طور پر جاری ہے۔آپ سیکرٹری صدر انجمن احمد یہ، نائب امیر مقامی قادیان اور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ( مصلح موعودؓ ) بھی رہے۔خلافت ثانیہ میں مسلمانان برصغیر کے حقوق کے سلسلہ میں خدمات کا موقع ملا۔حضرت اقدس مسیح موعود کو انگریزی اخبارات اور کتب کا ترجمہ سنایا کرتے تھے۔انگریزی زبان میں خط و کتابت آپ کے ذریعہ بھی ہوا کرتی تھی۔انگریزوں میں تبلیغ کرنے کا بہت شوق تھا۔حضرت اقدس کے الہامات اور ملفوظات لکھنے کا کام جس طرح حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب ایڈیٹر الحکم نے کیا بالکل اسی طرح حضرت مفتی صاحب کرتے رہے۔اخبار بدر قادیان کے ایڈیٹر لمبا عرصہ رہے۔آپ نے کئی عمدہ اور اعلی علمی کتا بیں بھی تصنیف کیں مثلاً ذکر حبیب، بائیبل کی بشارات بحق سرور کائنات، تحفہ بنارس، تحقیقات قبر مسیح ، واقعات صحیحہ ، آپ بیتی، لطائف صادق، وغیرہ۔انجام آتھم میں مالی معاونت کرنے والوں میں آپ کا نام درج ہے۔کتاب منن الرحمن میں حضرت اقدس نے اشتراک السنہ میں جان فشانی کرنے والے احباب کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر فرمایا ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر: ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین میں حضرت اقدس نے آپ کا نام درج کیا ہے۔سراج منیر میں چندہ مہمان خانہ کتاب البریہ وآریہ دھرم میں پُر امن جماعت، تحفہ قیصریہ میں ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت، حقیقۃ الوحی میں نشان کے گواہ اور ملفوظات میں کئی موقعوں پر ذکر فرمایا ہے۔وفات : ۱۳/ جنوری ۱۹۵۷ء کو آپ نے وفات پائی اور آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ نمبر ۱۰ حصہ نمبر ۱۷ میں ہوئی۔اولاد: آپ نے دو شادیاں کیں۔آپ کی اولاد میں (۱) حضرت منظور احمد صاحب بھیروی (۲) عبدالسلام صاحب (۳) مفتی احمد صادق صاحب متقیم امریکہ ہیں۔ایک بیٹی امتہ المومن صاحبہ مرحومہ اہلیہ کمانڈ عبدالمومن صاحب کراچی تھیں۔(نوٹ) تفصیلی حالات آپ کی تصنیفات ذکر حبیب، آپ بیتی اور لطائف صادق میں ملاحظہ ہوں۔ماخذ: (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد۳ (۲) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳(۵) حقیقته الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ (۶) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۷) من الرحمن روحانی خزائن جلد ۹ (۸) ملفوظات حضرت اقدس (۹) ذکر حبیب (۱۰) لا ہور تاریخ احمدیت (۱۱) الفضل ۲۸ ستمبر ۲۰۰۱ء (۱۲) ماہنامہ تفخیذ الاذہان اگست (۱۹۹۹ء (۱۳) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۳۵۴ (۱۴) آپ بیتی (۱۵) لطائف صادق صفحه ۱۴۰ - ۱۴۱ (۱۶) ریویو آف ریلیجنز اپریل ۱۹۰۵ء (۱۷) سیرت المہدی حصہ اوّل (۱۸) اصحاب احمد جلد اوّل (۱۹) مجددا عظم صفحہ ۶۶۷ - (۲۰)The Muslim Sunrise USA