تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 327 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 327

327 ☆ ۳۱۳۔حضرت میاں کریم اللہ صاحب سارجنٹ پولس جہلم بیعت: ابتدائی ایام میں۔وفات : اپریل ۱۹۲۸ء تعارف : حضرت میاں کریم اللہ رضی اللہ عنہ سارجنٹ پولیس جہلم تھے۔آپ کے والد ماجد کا نام حافظ اللہ دتا صاحب تھا آپ بر لاس مغل قوم سے تھے۔آپ موضع متعال ( جہلم شہر سے شمالی جانب ۸،۷ میل کے فاصلہ پر ) کے رہنے والے تھے۔آپ پولیس میں عام سپاہی کی حیثیت سے ملازم ہوئے۔بیعت : آپ کی بیعت ابتدائی ایام کی ہے۔قبول احمدیت کے بعد زیادہ وقت مسجد احمد یہ نیا محلہ جہلم شہر میں رہتے۔مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔پنشن کے بعد جہلم میں مسجد احمد یہ میں واقع احمد یہ پرائمری سکول میں انچارج مقرر ہوئے۔حضرت مسیح موعود کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں آپ کا نام پر امن جماعت کے ضمن میں درج فرمایا ہے۔وفات : آپ نے اپریل ۱۹۲۸ء میں وفات پائی۔اولاد: آپ نے چار شادیاں کیں۔جن سے کوئی نرینہ اولاد نہ ہوئی۔دو بیٹیاں بھی ابتداء میں وفات پاگئیں۔ماخذ: (۱) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) مقاله جامعه احمد یہ ضلع جہلم کے صحابہ ( غیر مطبوعہ ) از ملک منور احمد احسان صاحب (۴) انٹر ویوامتہ الرشید صاحبه و چوہدری منور احمد صاحب دار الرحمت وسطی ربوہ۔00000