تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 257 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 257

257 حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین میں تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی کے شرکاء اور سراج منیر اور کتاب البریہ میں اپنی پُر امن جماعت میں ذکر فرمایا ہے۔آپ کا نام حضرت مولا نا جلال الدین شمس نے حضرت مسیح موعود کے معاصر علماء کی فہرست میں لکھا ہے۔وفات : آپ کی وفات عام الحزن میں ہوئی۔جس کا تذکرہ حضرت اقدس نے بڑے دردمند دل کے ساتھ فرمایا ہے۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳(۴) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۳۵۰ جدید ایڈیشن (۶) تاریخ احمدیت جلد دوم صفحہ ۱۸۵-۱۸۶ (۷) صداقت حضرت مسیح موعود تقریر جلسہ سالانه ۱۹۶۴ء (۸) نجم الہدی سوانح مولوی شیر علی صاحب مرتبه محتر مہ رقیہ بقا پوری۔☆ ۲۲۰۔حضرت میاں محمد اسحاق صاحب او در سیر بھیرہ حال ممباسہ ولادت : ۱۸۶۸ء۔بیعت : ۱۸۹۱ء۔وفات : ۱۹۲۵ء تعارف: حضرت میاں محمد اسحاق رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام مولوی چراغ دین صاحب ہے۔آپ کا خاندان اہلحدیث تھا۔آپ کی ولادت سال ۱۸۶۸ء میں ہوئی۔پانچ سال کی عمر میں آپ کو قرآن کریم حفظ کیا۔آپ صناع خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔آپ نے انجینئر نگ کی تعلیم میوسکول آف آرٹس لاہور میں پائی۔۱۹۰۵ء میں کالج کی تعلیم سے فارغ ہو کر محکمہ نہر میں ملازم ہو گئے۔بیعت حضرت اقدس : لاہور میں حضرت مسیح موعودؓ سے آپ کا تعارف ہوا اور حضور سے لاہور میں سبز اشتہار لیا۔اس اشتہار کا پڑھنا تھا کہ ایک خاص کیفیت جذب کی پیدا ہوگئی اور حضرت مسیح موعود سے محبت اور عشق پیدا ہو گیا۔۱۸۹۰ء میں ایک رؤیا کے ذریعہ آپ پر راہ ہدایت کھل گئی اور محبت وعشق کی جو چنگاری سلگ رہی تھی اب وہ پوری قوت سے روشن ہوگئی۔چنانچہ آپ قادیان گئے اور حضرت مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔تعلق اخلاص: حافظ صاحب کو لاہور میں کوئی موقع ملتا تو رات کوٹرین سے بٹالہ جاتے اور قادیان پہنچ جاتے۔علی الصبح فجر کی نماز میں حضرت مسیح موعودؓ سے ملاقات کرتے۔بارہا حضرت اقدس تعجب کرتے کہ آپ کب آئے۔جب راتوں رات آنے کا علم ہوتا تو حضور بہت خوش ہوتے۔آپ سرکاری ملازمت میں اوور سٹئیر تھے۔پھر میو سکول آف آرٹس ( نیشنل کالج آف آرٹس) لاہور میں انسٹرکٹر مقرر ہوئے۔اس عرصہ میں آپ نے کئی احمدی نوجوانوں کو ڈرائنگ ماسٹر کا تربیتی کورس کروایا۔آپ مشرقی افریقہ بھی گئے۔جہاں ملازمت کے ساتھ ساتھ خدمت دین میں مصروف رہے۔