تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 171 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 171

171 ☆ ۱۱۵۔حضرت شیخ چراغ علی نمبر دار صاحب۔تصہ غلام علی بیعت : ۴ را گست ۱۸۸۹ء تعارف: حضرت شیخ چراغ علی رضی اللہ عنہ حصہ غلام نبی ضلع گورداسپور کے تھے آپ کے والد عطا محمد صاحب تھے جو زمیندارہ کرتے تھے۔آپ حضرت شیخ حامد علی صاحب خادم حضرت مسیح موعود کے چچا تھے۔بیعت : رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کی بیعت ۱۰۸نمبر پر درج ہے۔جوم را گست ۱۸۹۹ء کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : ازالہ اوہام میں مخلصین میں آپ کا ذکر ہے۔آئینہ کمالات اسلام میں چندہ دہندگان کی فہرست میں شر کا ء جلسہ سالانہ ، اسی طرح آسمانی فیصلہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے شرکاء تحفہ قیصریہ سراج منیر اور کتاب البریہ میں ذکر ہے۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۴) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۶) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۶) رجسٹر بیعت اولی مندرجه تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۴۹ (۷) ذکر حبیب صفحه ۳۰۱ (۸) سیرت المہدی جلد دوم صفحه ۲۵۸ ۱۱۶۔جناب محمد اسمعیل غلام کبریا صاحب فرزند رشید مولوی محمد احسن صاحب امروہی بیعت ۱۸۹۲ء سے قبل تعارف: جناب محمد اسمعیل غلام کبریا، حضرت مولانا محمد احسن امروہی کے بیٹے تھے۔حضرت اقدس علیہ السلام کے مکتوب میں تذکرہ : حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے حضرت مولوی محمد احسن امروہی صاحب کا وظیفہ مقرر کر رکھا تھا جو موصوف کو اور آپ ک بیٹے کو بھجوایا جا تا تھا۔اس کا تذکرہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحب میں مذکور ہے۔حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں۔جو کچھ وظیفہ آپ نے مولوی صاحب ( مولانا محمد احسن صاحب امروہی۔ناقل ) کا مقرر فرما رکھا