تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 170
170 کیا تو حضرت مولوی صاحب نے کہا مرزا صاحب وہ ہیں تو پھر حضرت حکیم حافظ مولوی یعقوب صاحب نے حضرت اقدس سے مصافحہ کیا۔پیر جی نے حضرت اقدس سے عرض کیا ہم ڈیرہ دون سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔حضور نے فرمایا ہم بھی آپ حضرات کے استقبال ہی کے لئے آئے ہیں۔بیعت : حضرت حکیم مولانا نورالدین (خلیفہ امسیح الاوّل) کوئی سوال کرتے اور حضور اس پر مدلل ومبسوط تسلی بخش جواب دیتے۔تین روز تک حضور نے مزید تحقیق استخارہ وغیرہ کا مشورہ دیا اور چوتھے روز دونوں دوستوں کو شرفِ بیعت عطا فرمایا۔رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کی بیعت ۹۵ نمبر پر ہے۔آپ کی بیعت ۲۴ مئی ۱۸۸۹ ء کی ہے۔وفات : آپ ۱۸۹۷ء سے قبل وفات گئے تھے۔اولاد ماخذ: (۱) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۴۸(۲) کتاب ”عالمگیر برکات مامور زمانه صفحه ۱۴۶ تا ۱۵۶ (۳) روزنامه الفضل ربوہ مورخہ ۷ جنوری ۲۰۰۰ء۔☆ ۱۱۴۔حضرت حافظ مولوی محمد یعقوب خان صاحب ڈیرہ دون بیعت : ۲۴ رمئی ۱۸۸۹ء۔وفات : ۱۹۱۴ء کے بعد تعارف: حضرت حافظ مولوی محمد یعقوب خان رضی اللہ عنہ ولد حافظ محمد سعید خاں موضع برتھ کا ئنہ نواح سہارنپور کے رہنے والے تھے۔آپ کی قبول احمدیت کا حضرت خدا بخش صاحب مرحوم پیر جی ڈیرہ دون میں ذکر آچکا ہے۔بیعت : رجسٹر بیعت اولی میں آپ کی بیعت ۲۴ مئی ۱۸۸۹ کی ہے اور ۹۴ نمبر پر درج ہے۔جہاں آپ کی ولدیت حافظ محمد سعید خان اصل سکونت موضع برتھ کا ئنہ نواح سہارنپور بعدہ مستقل سکونت ڈیرہ دون محلہ دھامانوالہ تحریر ہے۔جب حکیم حافظ صاحب نے مولوی محمد سعید شامی طرابلسی یکے از ۳۱۳ کو ڈیرہ دون میں آئینہ کمالات اسلام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کا مطبوعہ عربی قصیدہ دکھلایا تو پڑھ کر مولوی محمد سعید شامی طرابلسی بے ساختہ پکار اٹھے کہ عرب بھی اس سے بہتر کلام نہیں لا سکتے خدا کی قسم میں ان اشعار کو حفظ کروں گا “۔قادیان سے واپسی پر سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اسی حالت میں وفات ہوگئی۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) رسالہ سچائی کا اظہار صفحہ ۵ - ۶ طبع اول مئی ۱۸۹۳ء (۲) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحه ۳۴۸ (۳) روزنامه الفضل ربوه ۲۱ جولائی ۲۰۰۱ء (۴) عالمگیر برکات مامور زمانه صفحه ۱۶۱