تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 149 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 149

149 سے مخلصین کا تذکرہ فرمایا ہے اور ان کے اخلاص کو تعریفی کلمات سے نوازا ہے۔ان مخلصین میں آپ کا نام بھی شامل ہے۔اسی طرح آئینہ کمالات اسلام (حصہ عربی ) میں حضور اپنے مریدوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ومِنَ الاحِبَّاءِ في الله أخى المولوی غلام امام منی پور۔“ 66 حضرت اقدس نے سراج منیر میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی کے شرکاء اور کتاب البریہ میں پرامن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر فرمایا ہے۔صاحب الہام و رویا وجود : آپ ایک صاحب الہام ور دیا صادقہ بزرگ تھے خود انگریز انجینئر آپ کی بزرگی کا قائل تھا۔آپ دو دفعہ منی پور آسام سے قادیان گئے۔حضرت مسیح موعود کی صداقت تک رسائی کا بڑا ذریعہ خود آپ کے کشوف و رو یا صادقہ ہوئے۔اس امر کو حضرت غلام امام صاحب نے قادیان کے مجمع میں بھی بیان کیا تھا۔آپ فرماتے ہیں۔میں نے بہت دفعہ حضرت اقدس کو رویا میں دیکھا ہے اور کئی مرتبہ حضرت رسول خدا صلی اللہ وو علیہ وسلم نے بھی ان کی تصدیق کی ہے کہ یہ شخص یعنی حضرت مرزا صاحب اپنے دعوئی میں بالکل سچا ہے۔۔۔دینی خدمات: بھارت کے دور دراز صوبے آسام میں آپ کے ذریعے احمدیت کو بہت فروغ ملا اور بہت سے افراد آپ کے ذریعہ احمدی ہوئے۔سلسلے کی مالی تحریکات میں بھی مسابقت کا رنگ رکھتے تھے۔آپ منی پور میں صدر انجمن کے سیکرٹری رہے اور نہایت محنت سے اس ذمہ داری کو نبھایا۔رپورٹ صدر انجمن احمد یہ قادیان ۱۲۔۱۹۱۱ ء میں ذکر ہے کہ: ومنی پور واقعہ آسام سیکرٹری مولوی غلام امام صاحب عزیز الواعظین ، اس جگہ مولوی صاحب کا وجود غنیمت ہے اور آپ ہی کی کوشش کا نتیجہ یہ ہے۔مولوی صاحب کو سلسلہ سے بڑا اخلاص ہے اور بڑی محنت سے تکلیف اٹھا کر کام کرتے ہیں۔جزاه الله خيراً آپ حضرت مسیح موعود کو ایک معقول رقم سے چندہ ادا کرتے۔حضرت مسیح موعود کا پہلا تبلیغی اشتہار جو انگریزی اور اردو میں تھا آپ ہی کی توسط سے آسام کے مولانا محمد امیر صاحب کے پاس پہنچا۔خلافت ثانیہ کے انتخاب پر آپ نے غیر مبائعین کے رویہ پر نہایت تاسف کا اظہار فرمایا اور انہیں امام کا دامن پکڑنے کی تلقین فرمائی۔ماخذ: (۱) رجسٹر بیعت اولی مندرجه تاریخ احمدیت جلد اصفحه ۳۶۱ (۲) تاریخ احمدیت صفحه ۲ ۲۵ جلد چهارم (۳) تاریخ احمدیت جلد دوم ( باراول ) (۴) رجسٹر روایات صحابہ نمبر۱۱ (۵) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۶) تبلیغ رسالت (۷) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۸) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۹) عسل مصفی (۱۰) رپورٹ صدر انجمن احمد یہ ۱۹۱۱ء (۱۱) لفضل ۱۳ را پریل ۱۹۱۴ء صفحه ۳۔