تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 148 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 148

148 آپ کی بیعت ۲۷ مارچ ۱۸۹۱ ء کی ہے جو ۲۲۲ نمبر پر رجسٹر بیعت اولیٰ میں درج ہے جہاں میر محمود احمد شاہ ولد میر حسام الدین صاحب ساکن سیالکوٹ تحریر ہے۔رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کی اہلیہ حضرت صغریٰ بی بی کی بیعت ۲۲ ۲ نمبر پر درج ہے۔تاریخ بیعت سے فروری ۱۸۹۲ ء ہے۔(رجسر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ ۳۵۸) حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین ، آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ ۱۸۹۲ء کے شرکاء میں آپ کا ذکر کیا ہے۔وفات : حضرت سید محمود شاہ صاحب اور آپ کی اہلیہ صاحبہ چالیس روز کے وقفے سے عین ایام جوانی میں وفات پاگئے۔اولاد : آپ کی یادگار محترم میر عبدالسلام صاحب (امیر جماعت احمد یہ سیالکوٹ) تھے جن کی صاحبزادی محترمہ تنویر الاسلام صاحبه محترم صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب ابن حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بیگم ہیں۔محترم میرعبدالسلام صاحب لندن (انگلستان) میں فوت ہوئے اور وہیں آپ مدفون ہیں۔ماخذ : (۱) رجسٹر بیعت اولی مندرجه تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۴ ۳۵ (۲) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد۳ (۳) آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۴) مضمون ” حضرت میر عبدالسلام صاحب، مطبوعہ الفضل ۲۴ را پریل ۱۹۸۹ء ☆ ۹۴۔حضرت مولوی غلام امام صاحب عزیز الواعظین منی پور۔آسام بیعت : ۷/ جون ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۹۱۹ء کے بعد تعارف: حضرت مولوی غلام امام رضی اللہ عنہ منی پور آسام کے تھے۔آپ کے والد صاحب کا نام شاہ محمد بن محمود شاہ تھا ساکن جمال پور تھے۔آپ چھوٹے سے قد کے دُبلے پتلے، غریب، منکسر المزاج ، کم گو، متقی اور صاف باطن شخصیت کے مالک عزیز الواعظین کا لقب پانے والے تھے۔حضرت مولوی غلام امام صاحب اصل میں شاہجہانپور کے رہنے والے تھے لیکن اپنی ملازمت کے سلسلے میں بھارتی صوبہ آسام کے شہر منی پور میں سکونت اختیار کر گئے اور وہیں اپنی ساری عمر گزاری۔بیعت : رجسٹر بیعت اولیٰ کے ریکارڈ میں آپ کی بیعت ۷ جون ۱۸۹۲ء کی ہے جو ۳۲۷ نمبر پر ہے جہاں آپ کو مولوی غلام امام عزیز الواعظین ابن شاه محمد بن محمود شاہ ساکن جمال پوری حال منی پور ملازم صاحب لکھا گیا ہے۔آپ منی پور میں ایک انگریز ایگزیکٹو انجینئر مسٹر مچل کے ہاں بطور خانساماں ملازم تھے اور ان کے تمام گھر کا انتظام کرتے حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : تبلیغ رسالت جلد ہشتم میں مندرجہ ایک اشتہار میں حضور نے اپنی جماعت