تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 103 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 103

103 ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۴) مضمون مطبوعه روزنامه الفضل ربوه ۴ / جنوری ۱۹۹۴ء (۵) مضمون ” مکرم عبدالستار خاں صاحب آف شاه آباد بھارت کا ذکر خیر روزنامه افضل ربوه ۴ جون ۱۹۷۸ء (۶) الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۴۲ء / (۷) روزنامه الفضل ربوه ۲۴ اگست ۱۹۹۹ ء بیان فرموده حضرت خلیفه امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ (۸) اصحاب احمد جلد ششم (۹) بیان مکرم محمد عثمان خان صاحب ڈیفنس کراچی۔☆ ۵۳ - حضرت شیخ فضل الہی صاحب۔۔۔۔فیض اللہ چک۔۔بیعت: ابتدائی زمانہ میں تعارف: حضرت شیخ فضل الہی رضی اللہ عنہ فیض اللہ چک کے نمبردار تھے۔میاں کریم اللہ صاحب فیض اللہ چک کے چچازاد بھائی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعلق اور بیعت : آپ حضرت اقدس مسیح موعود کے دعوئی سے بہت پہلے سے حضور کی خدمت میں قادیان حاضر ہونے والوں میں سے تھے۔آپ ابتدائی زمانہ میں بیعت سے مشرف ہو چکے تھے۔اس لئے آپ کا نام ۳۱۳ اصحاب صدق وصفا ضمیمہ انجام آتھم میں ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے سراج منیر اور تحفہ قیصریہ میں چندہ دہندگان کی فہرست میں اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کی فہرست میں ذکر کیا ہے۔اولاد : آپ کے بیٹے میاں عظیم اللہ صاحب فیض اللہ چک اور دو ملحقہ گاؤں کے نمبر دار تھے۔اسی طرح تقسیم ملک کے بعد ساہیوال شہر سے بیس میل کے فاصلے پر ان کو اراضی الاٹ ہوئی تقسیم ہند کے فسادات ۱۹۴۷ء میں میاں کریم اللہ صاحب فیض اللہ چک گورداسپور میں شہید ہو گئے تھے۔موصوف کے ذکر میں مکرم ملک صلاح الدین مرحوم ایم۔اے نے حضرت شیخ فضل الہی صاحب کا تذکرہ کیا ہے کہ آپ اُن کے چچازاد بھائی تھے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۵) دو ماہی اصحاب احمد قادیان ۵/ نومبر ۱۹۵۵ء (۶) سوانح حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی صفحہ ۱۴۵ ( ۷ ) الفضل ربوہ۔۹ مئی ۱۹۹۳ء۔