تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 102
102 کتاب براہین احمدیہ کھی ہے۔وہ منگوا کر مطالعہ کریں۔براہین احمدیہ پڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بیعت کی درخواست کی۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ بیعت کا اذن نہیں ہوا مگر آپ کا تعلق عقیدت قائم رہا اور جب بیعت کا اشتہار حضرت اقدس کی طرف سے شائع ہوا تو ۱۸۹۱ء میں لدھیانہ کے مقام پر بیعت کی۔آپ حضرت اقدس کے ہاں گول کمرہ میں مہمان ہوا کرتے تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں۲۸۰ نمبر پر جلسہ سالانہ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والوں میں ”مولوی انور حسین خان صاحب تحریر فرمایا ہے اور کتاب البریہ میں ۱۶۰ نمبر پر سید انوار حسین شاہ رئیس شاہ آباد ضلع ہر دوئی کا نام اپنی پُر امن جماعت کی فہرست میں تحریر فرمایا ہے۔آر یہ دھرم میں بھی آپ کا ذکر فہرست دستخط کنندگان میں فرمایا ہے۔ضمیمہ انجام آتھم میں آپ کا نام مالی مصارف کرنے والے احباب میں درج ہے۔وفات: ۲۷ جولائی ۱۹۳۱ء کو آپ کی وفات ہوئی اور آپ کی وصیت نمبر ۲۸۷۹ ہے اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر ۵ حصہ نمبر میں ہوئی۔اولاد: آپ کی اہلیہ صاحبہ ۱۹۲۱ء میں فوت ہوئیں۔آپ کے ۴ بیٹے اور بیٹیاں تھیں۔(۱) حضرت عبدالغفار خاں صاحب (۲) حضرت عبدالستار خاں صاحب (۳) حضرت خاں محمد یحییٰ خاں صاحب ہیں۔(۴) حضرت عبدالکریم خان صاحب،سب نے قادیان میں تعلیم پائی۔مکرم عبدالستار خاں صاحب (وفات (۱۹۷۸ء) کی اولاد میں عبد الحکیم خاں صاحب۔U۔B۔L کراچی میں وائس پریذیڈنٹ اور مکرم عبد السلام خاں صاحب شاہجہاں آباد (یوپی) میں ایڈووکیٹ رہے ہیں۔آپ کی ایک بیٹی کی شادی محمد ابراہیم خان صاحب ابن حضرت محمد خان صاحب آف کپورتھلہ ( یکے از۳۱۳) سے ہوئی۔جن کے بیٹے محمد عثمان خان صاحب اور شاہد رضوان صاحب اور طاہر عمران صاحب ہیں۔شاہد رضوان صاحب جو کہ مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب کے داماد ہیں۔حضرت محمد یحیی خان صاحب کی روایات در جسر روایات میں درج ہیں۔ان کے ایک بیٹے مکرم عبداللطیف خان صاحب المعروف ننھا حضرت خلیفہ اسیح الثانی اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری رہے جن کی شادی حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب ( یکے از۳۱۳) کی بیٹی سے ہوئی جو آج کل بمعہ اولا د جرمنی میں مقیم ہیں۔حضرت عبدالکریم خان صاحب کے بڑے بیٹے خورشید احمد خان مرحوم منیر احمد خان (انجینئر ) مکرم سهیل احمد خان صاحب ( ریٹائر ڈایڈ مرل ) مکرم نعیم احمد خان صاحب امریکہ میں ڈاکٹر ہیں،مکرم خورشید احمد خان کے بیٹے منصور احمد خان مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے معروف قلم کار ہیں۔