تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 101 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 101

101 میں خان بہادر کا خطاب دیا گیا۔اولاد : آپ کی ایک صاحبزادی حضرت سرور سلطان صاحبہ حضرت اقدس کی مبشر اولا د حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے عقد میں آئیں جن کے بیٹے (۱) حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب (ایم ایم احمد ) (۲) صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب (۳) صاحبزادہ مرزا امنیر احمد صاحب (۴) صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب (۵) صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب۔مرز اغلام قادر صاحب شہید ابن صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب آپ کی اُسی بیٹی سے پوتے تھے۔(۶) صاحبزادی امتہ السلام بیگم مرزارشید احمد صاحب (۷) صاحبزادی امتہ الحمید بیگم نواب محمد احمد خان (۸) صاحبزادی امتہ المجید بیگم بر یگیڈ ئیر وقیع الزمان صاحب (۹) صاحبزادی امتہ اللطیف بیگم سید محمد احمد صاحب۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) روزنامه الفضل ربوه ۱۸ / اکتوبر ۱۹۹۹ء و ۱۹/ جون ۲۰۰۰ ء و ۲۶ جون ۲۰۰۰ء (۵) ''یاد رفتگان، حصہ اول صفحه ۱۳۴ و ۳۹۳ (۶) روزنامه الفضل ربوه ۸/ جون ۲۰۰۰ء ( ۷ ) رجسٹر بیعت اولی اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۳ ۳۵ (۸) تاریخ احمدیت جلد نم صفحه ۴۵۹ (۹) تاریخ احمد بیت سرحد صفحه ۲۲ مطبوعہ ۱۹۵۹ء (۱۰) روزنامه الفضل ربوه ۱۸ جولائی ۱۹۸۹ء۔(۱۱) روز نامہ الفضل نمبر ۱۸ جلد ۲۸، ۲۵ جنوری ۱۹۴۰ء ☆ ۵۲۔حضرت محمد انوار حسین خانصاحب شاہ آباد۔ہر دوئی بیعت: ۱۸۹۱ء۔وفات : ۲۷/ جولائی ۱۹۳۱ء تعارف: حضرت محمد انوار حسین خاں رضی اللہ عنہ کی شاہ آباد ضلع ہر دوئی (یو۔پی ) کے معروف رئیس اور زمیندار تھے۔بالخصوص آم کے باغات تھے۔اعلیٰ اقسام کو ملا کر پیوند کرنے کا آپ کو بہت شوق تھا۔جو بہترین پھل ہوتے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھجواتے۔بیعت : آپ دیو بند کے فارغ التحصیل عالم تھے اور دارالعلوم دیو بند سے دستار بندی ہوئی تھی۔حضرت صوفی (منشی) احمد جان صاحب نے ایک کتاب "طب روحانی لکھی انہوں نے اس کا پہلا حصہ دیکھا اور کہا کہ دوسرا بھی روانہ کر دیں۔حضرت منشی صاحب کی طرف سے جواب گیا کہ اس کے چھپنے کی نوبت نہیں آئی۔آپ نے کہا اس کا مسودہ ہی بھجوا دیں۔جواب آیا کہ مسودہ بھی پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پھاڑا ہوا مسودہ ہی بھجوا دیں۔اس پر حضرت منشی صاحب نے جواب دیا کہ اں قدح بشکست و آں ساقی نماند پنجاب میں آفتاب نکلا ہے۔اب ستارے راہبری نہیں کر سکتے۔اس کا نام مرزا غلام احمد ہے۔اس نے