تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 303 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 303

303 ☆ ۲۸۰ - حضرت مولوی عبدالحکیم صاحب دھار وار علاقہ بمبئی بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت: حضرت مولوی عبدالحکیم رضی اللہ عنہ علاقہ دھاروار بمبئی کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس نے انجام آتھم میں آپ کا نام درج کیا ہے۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے آپ کا نام حضرت اقدس مسیح موعود کے معاصر علماء کرام کی فہرست میں درج کیا ہے جنہوں نے آپ سے عقدا خوت باندھا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں اپنی پر امن جماعت میں آپ کا نام بھی درج فرمایا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تقریر جلسہ سالانه ۱۹۶۴ء۔۲۸۱۔حضرت قاضی عبد اللہ صاحب۔کوٹ قاضی ولادت ۹ / نومبر ۱۸۸۶ء۔بیعت : ۱۸۸۹ء۔وفات : ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء تعارف و بیعت : حضرت قاضی محمد عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی ولادت ۹ / نومبر ۱۸۸۶ء کی ہے۔آپ قاضی ضیاء الدین صاحب کے بیٹے تھے۔حضرت قاضی ضیاءالدین صاحب کی بیعت ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کی ہے اور آپ کی بیعت بھی ساتھ ہی ہو گئی۔۲۹ / مارچ ۱۹۰۰ ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ان ہی ایام میں آپ مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان میں چھٹی جماعت میں داخل ہوئے۔آپ نے بی اے بی ٹی تک تعلیم پائی۔دینی خدمات : حضرت اقدس مسیح موعود کے زمانہ میں زندگی وقف کی۔آپ نے انگلستان میں ۶ ستمبر ۱۹۱۵ء تا ۲۸ نومبر ۱۹۱۹ء کا عرصہ فریضہ تبلیغ میں گزارا۔کشمیر کمیٹی میں بھی حضرت قاضی صاحب کو خدمات کا موقع ملا۔پھر ملکا نہ میں شدھی کی تحریک کا مقابلہ کرتے رہے اور تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے۔حضرت اقدس سے اخلاص کا تعلق : آپ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کو دیکھا اور پھر ہمیشہ اپنے۔