تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 143 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 143

143 ☆ ۸۸۔حضرت منشی عبدالحق صاحب کرانچی والہ۔لدھیانہ بیعت : ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء تعارف حضرت منشی عبدالحق رضی اللہ عنہ لدھیانہ کے رہنے والے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مکتوب مورخه ۲۹ ستمبر ۱۸۹۱ء بنام حضرت چوہدری رستم علی صاحب میں حضرت منشی عبدالحق صاحب کرانچی والہ لدھیانہ کا ذکر ہے جو آپ نے کوٹھی نواب لوہارو واقع بازار یکی ماراں دہلی ) سے لکھا تھا۔آج یہ عاجز بخیر و عافیت دہلی میں پہنچ گیا ہے۔ظاہراً معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ القدیر ایک ماہ تک اسی جگہ رہوں۔کوٹھی نواب لوہارو جوبلی ماراں والے بازار میں ہے رہنے کے لئے لی ہے۔آپ ضرور آتی دفعہ ملیں اور میں نہایت تاکید سے آپ کو سفارش کرتا ہوں کہ آپ شیخ عبدالحق کرانچی والے کی نوکری کی نسبت ضرور کوشش فرما دیں کہ وہ میرے بہت مخلص ہیں۔زیادہ خیریت بیعت : آپ نے ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو بیعت کی۔رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کی بیعت ۶ نمبر پر درج ہے۔“ عبد الحق خلف عبدالسمیع لدھیانہ محلہ رنگریزاں، پیشہ نوکری رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول) جماعت احمدیہ کراچی کے صد سالہ جو بلی سونیر وغیرہ میں صفحہ ۲۴۷ اور " کراچی تاریخ احمدیت میں آپ کا تعارف درج ہے۔آپ کی مہمان نوازی کے بارہ میں روایت: اخبار الحکم ۱۹۰۲ء کی ایک شائع شدہ روایت میں حضرت اقدس کی مہمان نوازی کا خاص طور پر ذکر ہے ”حضرت قریباً روزانہ نشی عبدالحق کو سیر سے واپس لوٹتے وقت یہ فرماتے کہ آپ مہمان ہیں آپ کو جس چیز کی تکلیف ہو مجھے بے تکلف کہیں۔“ حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام، آسمانی فیصلہ اور آئینہ کمالات اسلام میں نے مخلصین ، جلسہ سالانہ میں شرکت و چندہ دہندگان اور سراج منیر میں چندہ مہمان خانہ دینے والوں میں ذکر کیا ہے۔حضرت اقدس نے ازالہ اوہام میں آپ کے بارہ میں فرمایا۔”میاں عبدالحق ( خلف) عبدالسمیع یہ ایک اول درجہ کا مخلص اور سچا ہمدرد اور محض اللہ محبت رکھنے والا دوست اور غریب مزاج ہے۔۔۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دولت مندوں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں کہ اس سعادت کا عشر بھی حاصل کر سکیں۔ایک عاشق صادق کی طرح محض اللہ خدمت کرتا رہتا ہے۔اور اس کی یہ خدمات اس آیت کا مصداق اُس کو ٹھہرا رہی ہیں۔"يُوثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ (الحشر: ١٠) “ اپنے (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد سوم صفحه ۵۳۷) ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) آسمانی فیصلہ روحانی