اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 512
اصحاب بدر جلد 5 512 بھی بیان کیا جاتا ہے۔حضرت رفاعہ غزوہ بدر اور اُحد میں شریک ہوئے۔آپ انصار کے قبیلہ بنو نجار کے حلیف تھے۔1189 314 حضرت ورقہ بن ایاس حضرت ورقه بن إياس " حضرت ورقہ کے نام میں اختلاف پایا جاتا ہے۔آپ کا نام وَرقہ کے علاوہ وَذَفَہ اور وَذَقَہ بھی بیان ہوا ہے۔حضرت ورقہ کے والد کا نام ایاس بن عمر و تھا۔آپ انصار کے قبیلے خزرج کی شاخ بنو لوذان بن غنم سے تعلق رکھتے تھے۔علامہ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق حضرت ورقه و غزوہ بدر کے علاوہ غزوہ احد، غزوہ خندق اور نبی کریم صلی علیم کے ہمراہ دیگر تمام غزوات میں شرکت کی توفیق ملی۔آپ کی شہادت جنگ یمامہ کے روز حضرت ابو بکرؓ کے عہد خلافت میں 11 ہجری میں ہوئی۔1190 315 حضرت وہب بن ابی سرح حضرت وہب بن ابی سرح۔موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں کہ آپ اپنے بھائی عمرو کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔ھیثم بن عدی نے ان کا ذکر مہاجرین حبشہ میں کیا ہے لیکن بلاذری نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت نہیں ہے۔صرف بدر میں شریک ہوئے تھے ہجرت حبشہ کا ذکر نہیں ملتا۔! 1191