اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 316 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 316

316 250 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب رض حضرت عمرو بن معبد حضرت عمر و بن مَعْبَد۔حضرت عمر و بن مَعْبَد کا نام عمیر بن معبد بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کے والد کا نام معبد بن ازعر تھا۔حضرت عمرو بن معبد کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنو ضبیعہ سے تھا۔747 تمام غزوات میں شامل 748 حضرت عمرو بن معبد "غزوۂ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال نیم کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت عمر و بن مَعْبَد غزوہ حنین کے روز ان سو بہادری کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے صحابہ میں سے تھے جن کے رزق کا تعیل اللہ تعالیٰ ہو گیا تھا۔جو آنحضرت صلی علیکم کے ساتھ کھڑے رہے۔ایک روایت میں یہ بیان ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ غزوہ حنین کے دن ہماری صورت حال یہ تھی کہ مسلمانوں کی دو جماعتیں پیٹھ پھیرے ہوئے تھیں اور رسول اللہ صلی الی تعلیم کے ساتھ سو آدمی بھی نہیں تھے۔غزوہ حنین کے موقعے پر رسول اللہ صلی علیم کے ہم راہ ثابت قدم رہنے والے صحابہ کی تعداد کے متعلق مختلف آرا ہیں۔ان کے مطابق ایسے صحابہ کی تعد اداسی اور سو کے درمیان تھی۔بعض کہتے ہیں سو تھی، بہر حال یہ تعداد میں بہت تھوڑے تھے۔751 749 750 251 نام و نسب حضرت عمیر بن ابی وقاص حضرت عمیر بن ابی وقاص ایک بدری صحابی تھے جن کی ولدیت ابو و قاص مالک بن اُھیب تھی۔ان کی شہادت غزوہ بدر 2 ہجری میں ہوئی۔حضرت عمیر حضرت سعد بن ابی وقاص کے چھوٹے بھائی تھے