اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 391
اصحاب بدر جلد 4 391 حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب حضرت زید بن حارثہ ، حضرت جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ شہید ہو گئے تو رسول اللہ صلی للی یکم مسجد میں بیٹھ گئے۔آپ کے چہرے سے غم و حزن کا اظہار ہو رہا تھا۔905 هَذَا شَوقُ الْحَبِيبِ إِلى حَبِيبِهِ طبقات الکبریٰ میں لکھا ہے کہ جب حضرت زید شہید ہو گئے تو نبی کریم صلی علیکم ان کے اہل خانہ کے پاس تعزیت کے لیے تشریف لائے تو ان کی بیٹی اس حال میں تھی کہ اس کے چہرے سے رونے کے آثار ظاہر ہو رہے تھے۔اس پر آپ صلی علیہ یکم کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو گئے۔حضرت زید بن عبادہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ کیا ہے ؟ آپ کی آنکھوں سے آنسو آ رہے ہیں۔آپ نے فرمایا۔ھذا شَوقُی الحبيب إلى حبيبه یہ ایک محبوب کی اپنے محبوب سے محبت ہے۔دوڑتے ہوئے جنت میں داخل ہو گئے 907 906 حضرت زید کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے سریہ مؤتہ میں حضرت زید بن حارثہ کو امیر مقرر کیا اور دوسرے امیروں پر آپ کو مقدم رکھا۔جب مسلمانوں اور مشرکوں کا آپس میں مقابلہ ہوا تو رسول اللہ صلی علیکم کے مقرر کر دہ امراء پیادہ ہی لڑ رہے تھے۔حضرت زید نے جھنڈ الیا اور قتال کیا اور دوسرے لوگ بھی آپ کے ساتھ مل کر قتال کر رہے تھے۔لڑائی کے دوران حضرت زید نیزہ لگنے کی وجہ سے شہید ہو گئے اور شہادت کے وقت آپ کی عمر 55 سال تھی۔رسول اللہ صلی للی رام نے حضرت زید کا جنازہ پڑھایا اور فرمایا کہ حضرت زیڈ کے لیے مغفرت طلب کریں وہ جنت میں دوڑتے ہوئے داخل ہو گئے ہیں۔7 حضرت اسامہ، جو حضرت زید بن حارثہ کے بیٹے تھے ، بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی یہ کم نہیں یعنی حضرت اسامہ کو اور حسن کو لیتے اور فرماتے کہ اے اللہ ! ان دونوں سے محبت کر کیونکہ میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں۔908 حضرت جبلہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی علم جب کسی غزوے کے لیے تشریف نہ لے جاتے تو آپ اپنا ہتھیار سوائے حضرت علی کے یا حضرت زید کے کسی کو نہ دیتے۔19 حضرت جبلہ پھر ایک اور روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی الی کم کو دو کجاوے تحفہ دیے گئے تو ایک آپ صلی علیہم نے خود رکھ لیا اور دوسر احضرت زید کو دے دیا۔پھر حضرت جبلہ کی ہی روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللی کم کی خدمت میں دو جبے ہدیہ کیے گئے، تحفہ کے طور پر پیش ہوئے۔آپ صلی یہ تم نے ایک خود رکھ لیا اور دوسر ا حضرت زید کو عطا فرمایا۔911 910 909