اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 53
ناب بدر جلد 4 53 آپ حضرت عُکاشہ بن محصن سے بڑے تھے۔اس کے بارے میں بھی یہ روایت ہے کہ حضرت عُکاشہ سے تقریباً دو سال بڑے تھے اور مختلف روایتیں بھی ہیں۔بعض نے دس سال کہا۔بعض نے ہیں سال کہا۔131 ان کے بیٹے کا نام سنان بن ابو سنان تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شریک تھے۔یہ بعض روایات میں ملتا ہے کہ بیعت رضوان میں سب سے پہلے بیعت کرنے والے حضرت ابو سنان بن مخصن اسدی تھے مگر یہ درست نہیں کیونکہ حضرت ابوسنان محاصرہ بنو قریظہ کے وقت 5 ہجری کو بعمر 40 سال وفات پاچکے تھے اور بیعت رضوان کے موقع پر بیعت کرنے والے ان کے بیٹے حضرت سینان بن ابوسنان تھے۔وفات حضرت ابوسنان بن مخصن کی وفات اس وقت ہوئی جب حضور اکرم صلی علیم نے بنو قریظہ کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔آنحضور صلی علی یم نے ان کو قریظہ کے قبرستان میں دفن کر دیا۔132 22 22 نام و نسب و کنیت حضرت ابو شيخ أبي بن ثابت حضرت حسان بن ثابت کے بھائی حضرت ابو شيخ أبي بن ثابت۔حضرت ابی بن ثابت کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھا۔ان کی کنیت ابو شیخ تھی۔ایک قول کے مطابق یہ کنیت آپ کے بیٹے کی تھی۔ان کی والدہ کا نام شخطی بنتِ حَارِثہ تھا۔حضرت ابی بن ثابت حضرت حسان بن ثابت اور حضرت اوس بن ثابت کے بھائی تھے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور ان کی وفات واقعہ بئر معونہ کے روز ہوئی۔بدر میں شامل ہوئے تھے یا نہیں۔۔۔اس بارے میں بھی اختلاف ہے کہ حضرت ابی بن ثابت غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے یا نہیں۔تاریخ کی مختلف کتابیں ہیں۔ابن اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت ابی بن ثابت زمانہ جاہلیت میں فوت ہو گئے تھے اور غزوہ بدر اور غزوہ احد میں جو شریک تھے وہ ان کے بیٹے ابو شيخ بن أبي بن ثابت تھے۔جبکہ