اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 54
اصحاب بدر جلد 4 54 علامہ ابن ہشام نے بدر کے شاملین میں حضرت ابو شيخ أبي بن ثابت کو شمار کیا ہے۔وفات حضرت ابی بن ثابت کی وفات کے متعلق روایات میں ملتا ہے کہ آپ واقعہ بئر معونہ کے روز فوت ہوئے جبکہ بعض روایات میں یہ بھی ملتا ہے کہ ان کی وفات غزوۂ احد کے روز ہوئی۔بہر حال یہ بھی روایات سے پتہ چلتا ہے کہ جو صحابی غزوہ احد کے روز شہید ہوئے وہ آپ نہیں تھے بلکہ آپ کے بھائی حضرت اوس بن ثابت تھے۔133 23 23 نام و نسب و کنیت حضرت ابو عبس بن جبر حضرت ابو عبس بن جبر۔ان کے والد کا نام جبر بن عمر و تھا۔ان کی وفات 34 ہجری میں ستر سال کی عمر میں ہوئی۔ان کا اصل نام عبد الرحمن تھا اور کنیت ابو عبس تھی۔آپ کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو حارثہ سے تھا۔نبی کریم ملی ایم نے نام بدل دیا زمانہ جاہلیت میں ان کا نام عبد العزیٰ تھا۔نبی کریم صلی علیم نے اس کو بدل کر عبد الرحمن کر دیا تھا۔عد ملی ان کے بت کا نام تھا اس لئے بدلا اور عبد الرحمن کر دیا۔آپ نبی کریم صلی علیم کے ساتھ غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں شریک رہے۔کعب بن اشرف یہودی کو جن اصحاب نے قتل کیا یہ بھی ان میں شامل تھے۔مواخات وفات رسول اللہ صلی اہل علم نے حضرت ابو عبس اور حضرت خنیس کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔چونیتیس ہجری میں ستر برس کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔مکہ میں آپ کی کثیر اولاد موجود تھی۔حضرت عثمان نے جنازہ پڑھایا اور جنت البقیع میں ان کی تدفین ہوئی۔134