اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 52
تاب بدر جلد 4 52 ہمرکاب رہے۔آپ آنحضرت صلی یکم کی وفات کے بعد مدینہ سے چلے گئے اور مکہ جاکر آباد ہو گئے تھے۔حضرت ابوس برہ نے حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں وفات پائی۔126 20 حضرت ابوسليط أسيره بن عمرو حضرت ابوسليط أسيره بن عمرو۔اُسیرہ بن عمرو ان کا نام تھا اور کنیت ابوسلیط تھی اور ابوسلیط کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔ان کے والد عمر و بھی ابو خارجہ کنیت سے معروف ہیں۔بدر اور دیگر غزوات میں نبی کریم صلی العلیم کے ساتھ ساتھ رہے۔127 آپ خزرج کی شاخ عدی بن نجار سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے والد ابو خارجہ عمرو بن قیس بھی صحابی تھے۔128 جنگ بدر میں شریک ہوئے۔آپ کے بیٹے عبد اللہ نے آپ سے روایت کی ہے کہ نبی کریم علی الیم نے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا تھا اور اس وقت دیگیں چڑھی ہوئی تھیں جن میں گدھے کا گوشت پک رہا تھا تو ہم لوگوں نے ان دیگوں کو الٹ دیا۔129 21 نام و نسب و کنیت حضرت ابو سنان بن محصن ย جنگ بدر میں شامل ہونے والے دو بھائی حضرت ابو سنان بن محصن۔ان کے والد محصن بن حُزنان تھے۔ان کی کنیت ابوسنان تھی۔ان کا نام وهب بن عبد اللہ تھا اور عبد اللہ بن وہب بھی بیان کیا جاتا ہے اور کنیت تھی ابو سنان۔جبکہ صحیح ترین قول کے مطابق جو تاریخ میں ملتا ہے آپ کا نام وهب بن مِحْصَن تھا۔حضرت ابوسنان بن محصن حضرت عُکاشہ بن محصن کے بھائی تھے۔10 130