اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 564 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 564

اصحاب بدر جلد 4 564 جو اہل بدر میں سے ہیں اور اہل بدر کو غیر اہل بدر پر فضیلت ہے۔میں نے چاہا کہ تمہیں ان کی فضیلت سے آگاہ کر دوں۔1280 زائد تکبیریں پڑھ کے۔1281 156 حضرت سہل بن ٹھیک حضرت سهل بن عتيك " ان کا نام سھیل بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی والدہ کا نام جمیلہ بنتِ عَلْقَمَہ تھا۔حضرت سَهْل بن عتيك ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔آپ نے غزوہ بدر اور احد میں شامل ہونے کی سعادت پائی۔32 1282 157 نام و نسب حضرت سہل بن قیس حضرت سهل بن قیس۔ان کی والدہ کا نام نائلہ بنت سلامہ تھا اور مشہور شاعر حضرت کعب بن مالک کے آپ چچازاد بھائی تھے۔سہل نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی اور غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا۔1283 شہدائے احد کی فضیلت آنحضرت صلی علیم ہر سال شہدائے احد کی قبروں کی زیارت کے لئے تشریف لے جاتے۔جب آپ اس گھائی میں داخل ہوتے تو بلند آواز سے فرماتے : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ بمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى اللار سورہ رعد کی آیت ہے۔وہاں السّلامُ عَلَيْكُمْ کی بجائے سلم عَلَيْكُم (الرعد:28 سے شروع ہوتی ہے کہ سلام ہو تم پر بسبب اس کے جو تم نے صبر السَّلَامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّار۔پس کیا ہی اچھا ہے ، اس گھر کا انجام۔آنحضرت صلی علیکم کے بعد حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان نے بھی اسی روایت کو جاری رکھا۔پھر حضرت معاویہ بھی جب حج یا عمرہ کے لئے آتے تو شہدائے احد کی قبروں کی زیارت کے لئے جاتے۔آنحضرت صل اللل