اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 563
اصحاب بدر جلد 4 563 حضرت حنش بن مُغتر بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سہل بن حنیف کی وفات ہوئی تو حضرت علی آپ کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے میدان میں تشریف لائے۔حضرت علی نے نماز جنازہ میں چھ تکبیرات کہیں۔یہ بات کچھ لوگوں کو ناگوار گزری۔اس پر آپ نے لوگوں کو کہا کہ حضرت سہل بدری صحابی ہیں۔جب ان کا جنازہ جبّانَہ کے مقام پر پہنچا تو حضرت قَرَظَه بن کعب اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ہمیں ملے۔انہوں نے حضرت علی کی خدمت میں عرض کیا کہ یا امیر المومنین ! ہم حضرت سہل کی نماز جنازہ میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔اس پر حضرت علی نے انہیں آپ کی نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت دی۔نماز پس انہوں نے حضرت قرظہ کی امامت میں حضرت سہل کی نماز جنازہ ادا کی۔1277 حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جنگ بدر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سو اونٹ اور اونٹنیاں اور دو گھوڑے تھے ان میں سے ایک پر حضرت مقداد بن اسود سوار تھے اور دوسرے پر حضرت مصعب بن عمیر اور حضرت سہل بن حنیف تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ راستے میں ان اونٹنیوں پر باری باری سوار ہوتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی اور حضرت مرید بن ابی مرتنقید عنوٹی جو حضرت حمزہ بن عبد المطلب کے حلیف تھے یہ سب باری باری ایک اونٹ پر سوار ہوتے تھے۔1278 احد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب رہنے والوں میں حضرت سہل بن حنیف کا بھی ذکر ملتا ہے۔یسیر بن عمرو سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت سہل بن حنیف کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو فرقہ حروریہ یعنی خارجی کے متعلق آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔انہوں نے فرمایا کہ میں تم سے صرف اتنا بیان کرتا ہوں کہ جو میں نے سنا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کروں گا۔میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک قوم کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے جو یہاں سے نکلے گی اور انہوں نے عراق کی طرف اشارہ کیا۔وہ لوگ قرآن تو پڑھتے ہوں گے لیکن وہ ان کے گلے سے نیچے نہیں اترے گا۔وہ لوگ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔راوی کہتے ہیں میں نے اس سے پوچھا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کوئی علامت بھی ذکر فرمائی ہے۔تو انہوں نے جواب دیا میں نے جو سنا تھا وہ یہی ہے۔میں نے اس سے زیادہ تمہیں کچھ نہیں بتا سکتا۔1279 جو بات سنی تھی وہ بتادی اب خود اندازہ لگالو۔عمیر بن سعید سے مروی ہے کہ حضرت علی نے حضرت سہل بن حنیف کی نماز جنازہ پڑھی اور اس پر پانچ تکبیریں کہیں۔لوگوں نے کہا کہ یہ کیسی تکبیر ہے ؟ حضرت علی نے فرمایا کہ یہ سہل بن حنیف ہیں