اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 335 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 335

تاب بدر جلد 4 335 کہ احتیاط کروں۔حالانکہ وہاں تو جان کے منسوب کی لیکن اتنے محتاط تھے کہتے تھے کہیں غلطی سے بھی کوئی ایسی بات منسوب نہ کر دوں اور پھر کہیں سزا پانے والوں میں سے نہ ہو جاؤں۔یہ ان کی احتیاط تھی۔پہلے جنہوں نے اپنی تلوار اللہ کی راہ میں بے نیام کی حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت زبیر بن عوام پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنی تلوار کو اللہ کی راہ میں نیام سے نکالا تھا۔ایک دفعہ حضرت زبیر قیطانچ، مکہ میں ایک مقام کا نام ہے اس کی گھائی میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک آواز آئی کہ محمدعلی سلیم کو قتل کر دیا گیا ہے۔وہ فوراً اپنی تلوار کو نیام سے نکالتے ہوئے اپنے گھر سے نکلے اس جگہ سے جہاں وہ آرام کر رہے تھے وہاں سے نکلے۔راستے میں رسول اللہ صلی علیم نے دیکھ لیا اور پوچھاز بیر رک جاؤ، رک جاؤ کیا بات ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے سنا تھا، ایک آواز آئی تھی مجھے کہ آپ صلی ایم کو شہید کر دیا گیا ہے۔آپ صلی ا م نے پوچھا اگر مجھے شہید کر دیا تو پھر تم کیا کر سکتے تھے؟ کہنے لگے اللہ کی قسم !میں نے ارادہ کیا کہ تمام اہل مکہ کو قتل کر دوں۔نبی کریم صلی یم نے آپ کے لیے اس وقت خصوصی دعا فرمائی۔ایک روایت میں درج ہے کہ رسول اللہ صل اللہ ہم نے آپ کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ میں امید کرتا ہوں کہ ان کے حق میں نبی صلی ایم کی دعا کو اللہ ضائع نہیں کرے گا۔5 795 تمام غزوات میں شمولیت حضرت زبیر غزوہ بدر، احد اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیکم کے ساتھ شریک رہے۔غزوہ احد میں آنحضرت صلی علیم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔آپ سے موت پر بیعت کی۔فتح مکہ کے موقع پر مہاجرین کے تین جھنڈوں میں سے ایک جھنڈ ا حضرت زبیر کے پاس تھا۔796 بدر کے دن نبی کریم صلی لی ایم کے ساتھ صرف دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر حضرت زبیر سوار تھے۔797 تلوار کے تین بڑے گہرے زخم حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر کے جسم پر تلوار کے تین بڑے گہرے زخم تھے جن میں میں اپنی انگلیاں ڈالا کرتا تھا یعنی گہرے زخم تھے۔دوز خم غزوہ بدر کے موقع پر آئے تھے اور ایک زخم جنگ پر موک کے موقعے پر آیا تھا۔798 فرشتے زبیر کے مشابہ اترے ہیں موسیٰ بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت زبیر بن عوام زرد عمامے کی وجہ سے پہچان لیے جاتے تھے۔زرد عمامہ باندھے ہوتے تھے۔جنگ بدر میں حضرت زبیر نے زرد عمامہ باندھا ہوا رض