اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 55 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 55

اصحاب بدر جلد 4 اسلام کی بعثت سے پہلے لکھنا جانتے تھے 55 حضرت ابو عبس بن جبر کے بارے میں مروی ہے کہ اسلام کی بعثت سے پہلے بھی آپ عربی لکھنا جانتے تھے حالانکہ اس وقت عرب میں لکھنے کا رواج بہت کم تھا۔حضرت ابو عبس اور حضرت ابوبردہ بن نیار نے جب اسلام قبول کیا اس وقت دونوں نے بنو حارثہ کے بتوں کو توڑ دیا تھا۔حضرت عمر اور حضرت عثمان انہیں لوگوں سے صدقہ وصول کرنے کے لئے بھیجا کرتے تھے یعنی کہ مال کا شعبہ بھی ان کے پاس تھا۔135 رسول اللہ صلی الم کا ایک عصاد بینا جو ان کے آگے روشنی کیا کرتا تھا زمانہ نبوی میں حضرت ابو عبس کی آنکھ کی بینائی چلی گئی تو رسول اللہ صلی ال کلیم نے آپ کو ایک عصا دیتے ہوئے فرمایا کہ اس سے روشنی حاصل کرو۔چنانچہ وہ عصا آپ کے آگے روشنی کیا کرتا تھا۔136 ایک تو یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ یہ سوئی تمہارے ہاتھ میں ہو گی اور جس طرح نابینا اپنی سوٹی استعمال کرتے ہیں ، چلتے ہوئے مدد دے گی۔لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سے روشنی بھی نکلتی ہو اور بعض دفعہ رات کے وقت میں کم نظر آتا ہو تو اس سے روشنی نکلتی ہو کیونکہ بعض اور صحابہ کے بارے میں بھی یہ روایت ملتی ہے کہ بعض دفعہ اندھیرے میں وہ سفر کر رہے ہوتے تھے تو ان کے عصا سے روشنی نکلتی تھی۔137 بلکہ ایک روایت یہ بھی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین صحابہ سفر کر رہے تھے اور رات اندھیری تھی تو ان کو بھی اسی طرح اللہ تعالیٰ نے یہ نظارہ دکھایا کہ روشنی ان کے آگے آگے چلتی رہی۔حضرت ابو عبس کے ایک بیٹے روایت بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو عبس رسول اللہ صلی علیکم کے پیچھے نماز ادا کیا کرتے تھے اور پھر اپنے قبیلہ بنو حارثہ کی طرف چلے جایا کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک اندھیرنی رات میں جب بارش بھی ہو رہی تھی آپ اپنے گھر کی طرف جارہے تھے تو آپ کے عصا سے روشنی نکلنا شروع ہو گئی جس نے آپ کے لئے راستے میں روشنی کر دی۔138 ذمہ داری اور ایمانداری کا اعلیٰ معیار حضرت عثمان آپ کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کے لئے تشریف لائے تو یہ بیہوشی کی حالت میں تھے۔جب افاقہ ہوا تو حضرت عثمان نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو کس حالت میں پاتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حالت اچھی دیکھتے ہیں سوائے ایک اونٹ کا گھٹا باندھنے والی رستی کے جو ہم سے اور عمال سے غلطی سے کھو گئی تھی۔ابھی تک ہم اس سے خلاصی نہیں پاسکے۔139 یہ شمال میں سے تھے جیسا کہ میں نے بتایا کہ مال صدقہ وغیرہ چندہ وغیرہ جمع کرنے کے لئے ان کو