اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 56 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 56

اصحاب بدر جلد 4 56 بھیجا جاتا تھا۔ذمہ داری اور ایمانداری کا یہ معیار تھا کہ اونٹ باندھنے والی ایک رسی غلطی سے گم گئی اور اسی وجہ سے زندگی کے آخر تک بے چین رہے۔مرض الموت میں بھی خیال آیا تو یہی کہ یہ رتی جو ہے اگلے جہان میں کہیں ہمارے لئے ابتلانہ بن جائے۔تو یہ وہ لوگ تھے جو اللہ تعالیٰ کے خوف اور ایمانداری کے ایسے معیار رکھتے تھے۔تیز چلنے کا معیار اور آنحضرت ملا ایم کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے فاصلہ طے کر کے آنا حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی للی کم سے زیادہ جلدی نماز عصر پڑھنے والا کوئی نہ تھا یعنی وقت کے لحاظ سے پہلے وقت میں نماز عصر پڑھ لیا کرتے تھے۔انصار میں سے دو آدمی ایسے تھے جن کا گھر مسجد نبوی سے سب سے زیادہ دور تھا۔ایک حضرت ابولبابہ بن عبد المندر تھے جن کا تعلق بنی عمرو بن عوف سے تھا اور دوسرے حضرت ابو عبس بن جبر تھے جن کا تعلق بنو حارثہ سے تھا۔ابولبابہ کا گھر قبا میں تھا اور حضرت ابو عبس کا گھر بنو حارثہ میں تھا۔اور کافی فاصلے پر دو اڑھائی میل دور تھا۔یہ دونوں اصحاب رسول اللہ صلی العلیم کے ساتھ نماز پڑھتے اور جب اپنی قوم میں واپس پہنچتے تو انہوں نے تب تک وہاں نماز عصر نہ پڑھی ہوتی تھی۔140 تو یہ ان لوگوں کا تیز چلنے کا معیار بھی ہے اور یہ بھی کہ فاصلہ طے کر کے آنحضرت صلی ایم کے پیچھے نماز پڑھنے آیا کرتے تھے۔نماز اور دعوت الی اللہ کے لئے سفر کرنے والے پر آگ حرام حضرت عبد اللہ بن ابو عبس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی یم نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے قدم اللہ تعالیٰ کی راہ میں گرد آلود کئے اللہ تعالیٰ نے اس پر آگ حرام کر دی۔141 یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے، اللہ تعالیٰ کی رضا پر چلنے والے، اپنے آپ کو مشقت میں ڈالنے والے لوگ اس میں شامل ہیں۔اور اسی طرح دعوت الی اللہ کے لئے سفر کرنے والے بھی اور وہ لوگ بھی جو ایک لمبے فاصلے سے مسجد میں نماز باجماعت کے لئے آتے ہیں یہ سب لوگ ان لوگوں میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان لوگوں پر آگ حرام کی گئی ہے۔142