اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 161
اصحاب بدر جلد 4 161 ایک دوسری روایت میں یہ واقعہ یوں درج ہے۔اس کا کچھ حصہ بیان کر دیتا ہوں۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ میں ان دونوں یعنی امیہ بن خلف اور اس کے بیٹے کو لے کر چل رہا تھا کہ اچانک حضرت بلال نے امیہ کو میرے ساتھ دیکھ لیا۔سکتے میں امیہ حضرت بلال کو اسلام سے پھیر نے کے لیے بڑا عذاب دیا کرتا تھا۔حضرت بلال امیہ کو دیکھتے ہی بولے۔کافروں کا سر دار امیہ بن خلف یہاں ہے۔اگر یہ بچ گیا تو سمجھو میں نہیں بچا۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے کہا تم میرے قیدیوں کے بارے میں ایسا کہہ رہے ہو ؟ حضرت بلال نے بار بار یہی کہا اور میں بھی ہر بار یہی کہتا رہا کہ یہ میرے قیدی ہیں۔حضرت بلال بلند آواز سے چلائے۔انہوں نے شور مچا کے آواز دی کہ اے اللہ کے انصار ! یہ کافروں کا سردار امیہ بن خلف ہے۔اگر یہ بچ گیا تو سمجھو میں نہیں بچا اور بار بار ایسا کہا۔حضرت عبد الرحمن کہتے ہیں کہ یہ سن کر انصاری دوڑ پڑے اور انہوں نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔پھر حضرت بلال نے تلوار سونت کرامیہ کے بیٹے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر گیا۔امیہ نے اس پر خوف کی وجہ سے ایسی بھیانک چیخ ماری کہ ایسی چیچ میں نے کبھی نہیں سنی تھی۔اس کے بعد انصاریوں نے ان دونوں کو تلواروں کے وار سے کاٹ ڈالا۔19 409 رسول کریم صلی ایم کے خزانچی ایک روایت میں یہ آتا ہے کہ حضرت بلال رسول اللہ صلی الل ظلم کے سیکر ٹری یا خزانچی بھی تھے۔410 نبی اکرم صلی کم کا عورتوں کو صدقہ کی نصیحت اور ان کی والہانہ قربانی حضرت ابن عباس سے ایک شخص نے پوچھا کیا آپ بھی رسول اللہ صل اللہ نام کے ساتھ کسی سفر میں شریک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا اگر میرا آپ صلی یہ کم سے تعلق نہ ہو تا تو میں شریک نہ ہو تا۔اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ چھوٹے ہونے کی وجہ سے انہیں یہ موقع ملا۔رشتہ داری تھی اس لیے سفر میں شریک ہوئے تھے۔پھر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی ا ہم اس نشان کے قریب آئے جو کہ حضرت کثیر بن صلت کے گھر کے قریب تھا اور صحابہ کو خطاب فرمایا۔پھر آپ عورتوں کے پاس آئے اور انہیں وعظ و نصیحت کی۔اور انہیں صدقہ دینے کے لیے فرمایا تو عور تیں اپنے ہاتھوں کو جھکا جھکا کر اپنی انگوٹھیاں اتار تیں اور حضرت بلال کے کپڑے میں ڈالتی جاتی تھیں۔حضرت بلال ساتھ تھے۔جو چادر تھی اس میں وہ ڈالتی جاتی تھیں۔یہ روایت حضرت ابن عباس نے بیان کی ہے۔اس کے بعد آپ اور حضرت بلال گھر آئے۔411 مجھ پر تیسری رات آجاتی کہ میرے اور بلال کے پاس کوئی ایسا کھانا نہ ہوتا حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے مجھے فرمایا کہ مجھے اللہ کی خاطر اتنی