اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 271
اصحاب بدر جلد 2 271 حضرت ابو بکر صدیق رسول اللہ صلی علیم نے ان کا عذر قبول فرمالیا اور ان سے راضی ہو گئے اور ان کور کندہ کا عامل مقرر فرما دیا مگر وہ بیمار ہو گئے اور وہاں نہ جاسکے تو انہوں نے زیاد کو لکھا کہ وہ ان کی خاطر ان کا کام بھی سر انجام دیں۔پھر جب انہوں نے بعد میں شفا پائی تو حضرت ابو بکر نے ان کی امارت کے تقرر کو پورا کیا اور انہیں نجران سے لے کر یمن کے آخری حدود تک حاکم مقرر کیا اور قتال کا حکم دیا۔153 اسود عنسی ضحاك بن فیروز کہتے ہیں کہ سب سے پہلے یمن میں رسول اللہ صلی الی ظلم کے زمانے میں ارتداد شروع 657 655 ہو ا جس کا بانی ذُو الخمار عبلہ بن کعب تھا جو اسود عنسی کے نام سے مشہور ہوا۔654 اسود عنسی یمن کے قبیلہ بنو عنس کا سر دار تھا۔سیاہ فام ہونے کی وجہ سے اَسود کہلاتا تھا۔5 ایک روایت میں اس کا نام عبلہ بن کعب کی بجائے عیله بن كعب بن عوف عنسی بیان ہوا ہے۔اسود عنسی کا لقب ذُو الحمار تھا کیونکہ وہ ہر وقت کپڑا لپیٹے ہوئے رہتا تھا۔656 اور بعض کے نزدیک اس کا لقب ذوالحمار یعنی نشہ میں مست رہنے والا بھی ملتا ہے۔بعض روایت میں اس کا لقب ذُو الحمار بیان کیا جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ اسود کے پاس ایک سدھایا ہوا گدھا تھا۔یہ جب اس کو کہتا کہ اپنے مالک کو سجدہ کرو تو وہ سجدہ کرتا۔بیٹھنے کو کہتا تو بیٹھ جاتا۔کھڑے ہونے کو کہتا تو کھڑ ا ہو جاتا۔8 بعض کے نزدیک اس کو ڈوالحمار اس لیے کہا جاتا تھا کہ وہ کہتا تھا کہ جو شخص مجھ پر ظاہر ہوتا ہے وہ 659 658 گدھے پر سوار ہوتا ہے۔بہر حال لکھا ہے کہ اسود نے اپنا لقب رَحْمَانُ اليَمَن رکھا جیسے مسیلمہ نے اپنا لقب رَحْمَانُ اليمامه رکھا تھا۔اس نے یہ بھی کہا کہ اس پر وحی آتی ہے اور اسے دشمنوں کے تمام منصوبوں کا علم قبل از وقت ہو جاتا ہے۔" 660 اسود شعبدہ باز تھا اور لوگوں کو عجیب و غریب شعبدے دکھاتا تھا۔دو جھوٹے مدعیان نبوت اور آنحضرت علی الم کی رویا 661 بخاری کی روایت کے مطابق آنحضرت صلی علیہ کم کو خواب میں پہلے سے ہی بتا دیا گیا تھا کہ دو جھوٹے مدعیان نبوت خروج کریں گے۔چنانچہ حضرت ابوہریرہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ : قَالَ رَسُولُ اللهِ بَيْنَا أَنَا نَائِمَّ أُتِيْتُ بِخَزَائِنِ الْأَرْضِ فَوُضِعَ فِي كَفَى سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَكَبُرَا عَلَى فَأَوْحَى اللهُ إِلَى أَنِ انْفُحْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَذَهَبًا، فَأَوَلَمُهُمَا الْكَذَابَيْنِ اللَّذِيْنِ أَنَا بَيْنَهُمَا صَاحِبَ صَنْعَاءَ وَصَاحِبَ اليَمَامَةِ - 662