اصحاب احمد (جلد 9) — Page 106
1+7 محترم بھائی جی نے تحریر خدمت کیا : بسم الله الرحمن الرحيم نحمده نصلى على رسوله الكريم میرے آقا اور میرے مولا! خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔حضور ایک کھال چھیل کی پیش خدمت کر کے میجی ہوں کہ قبول فرمائی جاوے۔اور اس خاکسار کے حق میں دعا فرمائی جاوے کہ اللہ تعالیٰ قوت ایمانی اور توفیق اعمال صالحات عطا فرما دے۔حضور میں بہت ہی کمزور اور قابل رحم ہوں۔اللہ میرے واسطے خاص طور سے دعا فرمائی جایا کرے۔حضور ایسا ہو کہ میری زندگی دین کی خدمت میں حضور کی منشا اور رضائے الہی کے عین مطابق ہو جاوے۔حضور ! میری یہ بھی خواہش ہے کہ یہ کھال حضور کی نشست گاہ میں ایسی جگہ رہے جہاں ہمیشہ میرے واسطے حضور کی خدمت میں دعاؤں کے واسطے عرض کرتی رہے۔آمین۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔فقط خاکسار غلام در عبدالرحمن قادیانی احمدی ۵/اپریل ۱۹۰۸ء کھال پہونچ گئی۔جزاکم اللہ خیرا۔انشاء اللہ اپنے استعمال میں لائی جاوے گی۔والسلام مرزا غلام احمد (۵) محترم بھائی جی نے لکھا: بسم الله الرحمن الرحيم نحمده صلى على رسوله الكريم آقائی و مولائی اید کم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ۔حضور مبلغ ایک روپیہ پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ اللہ قبول فرمایا جاوے۔اور خاکسار غلام کے حق میں دعا کی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق عطا فرما دے۔اور قوت ایمانی اور اعمال صالحات کی توفیق ملے اور خاتمہ بالخیر ہو۔آمین۔