اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 105 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 105

۱۰۵ علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور پیش کرنے کو ساتھ لایا تھا۔پہلے چیتل کی کھال پیش کی۔اور جب اس کو شرف قبولیت مل گیا۔تو چیتے کی کھال بھی پیش کر دی۔نوٹ۔۔۔۔یادر ہے کہ چیتل بارہ سنگھا کی قسم کا ایک نہایت ہی خوبصورت جنگلی جانور ہوتا ہے اور حلال جانوروں میں شمار ہوتا ہے۔۔۔۔۔محترم بھائی جی نے حضور کی خدمت میں تحریر کیا : بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم آقائی و مولائی اید کم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔حضور! یہ ایک چیتے کی کھال ہے۔قبول فرمائی جاوے اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا فرمائی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خادم دین بناوے۔اعمال صالحات کی توفیق ہو۔اور ایسی پاک زندگی میسر آ جاوے جو خدا کی رضامندی کا باعث ہو اور خاتمہ بالخیر ہو۔حضور اب لاہور جانے والے ہیں۔ہماری بہت ساری کمزوریاں حضور کے سایہ کی وجہ سے نظر انداز کی جاتی تھیں۔اب حضور کے وجود مبارک کا سایہ جو کہ خدا کی طرف سے اس کے فضل اور رحمت کا سایہ بن کر ہماری سپر بنا ہوا تھا۔حکمت الہی کی وجہ سے لاہور جاتا ہے۔لہذا اب ہم لوگ حضور کی خاص دعا اور توجہ کے از بس محتاج ہیں۔لہذا نہایت عاجزی سے بصد ادب التماس ہے کہ خاص خاص اوقات اس خاکسار اور حضور کی خادمہ اور بچے اور اقرباء کے واسطے ضرور دعا کی جایا کرے۔فقط حضور کا خادم در عبدالرحمن قادیانی احمدی بقلم خود ۲۱ را پریل ۱۹۰۸ء السلام علیکم۔کھال پہونچ گئی۔جزاکم اللہ خیرا۔انشاء اللہ دعا کروں گا۔والسلام مرزا غلام احمد