اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 353 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 353

۳۵۳ نہیں ہوسکتا۔اس وقت تک قادیان کا جلسہ سالانہ اصل ہوگا اور ۶ ۲ تا ۲۸ دسمبر تاریخ ہائے انعقاد ہوں گی۔برطانوی جلسه سالانه ۱۹۹۰ء ( بحوالہ ہفت روزہ لاہور بابت ۱۸ اگست ۱۹۹۰ء) اواخر جولائی ۱۹۹۰ء میں برطانیہ کی پچیسویں احمدیہ کا نفرنس بمقام اسلام آباد ( تلفورڈ ) میں منعقد ہوئی جس میں پچپن ممالک کے دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے تین مبسوط لیکچروں کے علاوہ جماعت خ احمدیہ کے علماء اور سکالرز نے بھی خطاب کیا اور کینیڈا، سیرالیون اور برطانیہ کی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی اظہار خیال کیا۔سال بھر کا جائزہ۔سال گذشتہ میں جماعت احمدیہ کی رفتار ترقی یوں رہی: چار نئے ممالک میں جماعت کے مشن قائم ہوئے۔اس طرح مشنوں کی کل تعداد ایک سو چوبیں -1 ہوگئی۔-۲ گیارہ سو سینتیس نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔- تین سو چونتیس نئی مساجد تعمیر کی گئیں۔۴ - ۸۴ - ۱۹۸۳ء کے مقابل بجٹ دگنا ہو گیا۔۵- ایک لاکھ تئیس ہزار بیعتیں ہوئیں۔- چھتیس ممالک کے ریڈیوز اور اٹھائیس ٹیلی ویژن اسٹیشنوں سے جماعت احمدیہ کے بارے پروگرام - نشر ہوئے۔ے۔دنیا بھر کے پندرہ سواڑتالیس اخبارات نے جماعتی سرگرمیوں سے متعلق خبریں تبصرے، اداریے اور انٹرویو شائع کئے۔- فروغ احمدیت کے سلسلہ میں دنیا بھر میں ایک سوستاسٹھ نمائشوں کا اہتمام کیا گیا اور چارسو اٹھہتر بک سٹال لگائے گئے۔چودہ نئے جماعتی جرائد و رسائل جاری ہوئے۔۱۰- افریقی ملکوں میں جدیدترین پریس قائم کئے گئے۔اپنے افتتاحی خطاب میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں ہونے