اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 354 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 354

۳۵۴ والے مظالم کا بھی ذکر کیا۔اور اپنے اختتامی خطاب میں جماعت احمدیہ کو روس میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچانے اور تعلیمات پھیلانے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز تر کر دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم روس کو نئی زندگی دینے والے ہوں گے۔اور یہ روحانی فتح محبت ، دعا اور دلائل کے ہتھیاروں سے حاصل ہوگی۔اس وقت جماعت احمدیہ کے روشنی کے مینار حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی کا قیام انگلستان میں ہے جہاں سے ساری دنیا کو منور کیا جا رہا ہے اور اس کا اثر براہِ راست بھی اور بالواسطہ بھی برطانیہ پر پڑ رہا ہے۔برطانیہ کے اصل باشندے سفید پرندے بھی آغوش احمدیت میں آرہے ہیں۔امریکہ، کینیڈا، مغربی جرمنی وغیرہ ممالک احمدی مظلومین سے متاثر ہورہے ہیں۔اس سے برطانیہ بھی متاثر ہورہا ہے اور اس کے مئیرز اور اعلیٰ طبقہ کے لوگ جماعتی اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں اور جماعت احمدیہ کی تعریف کرتے ہیں۔اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے اس قول کی صداقت کے آثار تیزی سے رونما ہورہے ہیں کہ ” میرے نزدیک انگلستان کی فتح کی بنیا درکھ دی گئی ہے۔“ مجالس مشاورت میں شرکت الحمد الله وصدق الله وعده حضرت خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ کی طرف سے مجلس مشاورت کا با قاعدہ آغا ز ۱۹۲ء میں ہوا۔کم از کم آٹھ مجالس میں حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب نے بھی شمولیت کرنے کی سعادت پائی تھی۔چنانچہ مجالس مشاورت کی رپورٹیں سرسری دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ۱۹۳۲ء،۱۹۳۶ء اجلاس اول، ۱۹۳۸ء تا ۱۹۴۰ء اور ۱۹۴۲ء تا ۱۹۴۴ء کی مجالس میں آپ نے شرکت کی تھی پھر بعض میں بطور صحابی آپ کے شامل کئے جانے کا ذکر ہے۔متعدد بار حضور نے اس مجلس کی اہمیت بیان فرمائی۔چنانچہ ۱۹۴۱ء کی شوریٰ میں فرمایا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کا مقام امام حضرت ابوحنیفہ سے بہت بڑا تھا۔اسی طرح گوآئندہ بڑے بڑے فقہاء پیدا ہوں گے۔پھر بھی احمدیت کو جو مقام حاصل ہونے والا ہے اس کے باعث آپ نمائندگان کی حیثیت بعد کے فقہاء وعلماء سے ہمیشہ بڑی سمجھی جائے گی۔مشاورت کے فیصلے یہاں تک ہی