اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 352 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 352

۳۵۲ اٹارنی جنرل۔لائبریا کے براڈ کاسٹنگ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل۔کینیڈا کے دو ممبران پارلیمینٹ اور تنزانیہ کے ایک ممبر پارلیمینٹ اور نیوزی لینڈ کے موری قبیلہ کے چیف نے اور انگلستان کے متعد دمیرز نے شرکت کی۔حضور نے فرمایا کہ باوجودیکہ جماعت احمدیہ کی حکومت نہیں۔نہ ملک ہے۔تب بھی ان مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی ہے۔جلسہ گاہ کے قریب ایک سو بیس ممالک کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔جن کے وسط میں علم احمدیت تھا جس کی پرچم کشائی حضور نے فرمائی تھی۔حضور نے اپنے خطاب میں بیان فرمایا کہ جشن صد سالہ کے سلسلہ میں ملک سیرالیون نے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔دورہ والے تمام ممالک میں حکومت۔اعلیٰ طبقہ اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن والے نہایت اعزاز و تکریم کا سلوک کرتے ہیں۔کینیڈا کے مختلف شہروں کے مئیرز نے تو صرف دنوں کو ہی نہیں بلکہ ہفتوں کو جماعت احمدیہ کا قرار دیا اور ان کے اعلان شائع کر کے اس کے سرٹیفکیٹ جماعت کو دیئے۔میں نے جشن تشکر پر روپیہ خرچ کر کے پبلسٹی کرنے کی اجازت نہ دی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی حیرت انگیز قدرت نمائی کے نشان ظاہر ہوئے۔کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ایک تہائی آبادی یعنی اسی ہزار افراد تک اور دنیا کے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ انداز دنیا کی ایک چوتھائی آبادی تک احمدیت کا پیغام پہنچا ہے۔(حضور نے افریقین ممالک اور بھارت کے خدمت کے کاموں کے لئے پانچ کروڑ روپے کے چندہ کی تحریک فرمائی ہے۔) انگلستان میں علاقہ سرے (Surrey) میں وسیع و عریض قطعہ خریدا گیا جس میں کئی سال سے سالانہ لنڈن کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔جس کے لئے حکومت ،میئرز ، ذرائع ابلاغ (پریس۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن ) بھر پور تعاون دیتے ہیں۔اس وسیع قطعہ (اسلام آباد) میں بہترین ماڈرن چھاپہ خانہ بھی لگایا گیا ہے جہاں سے دنیا بھر میں کتب مختلف زبانوں میں مہیا کی جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویا کے مطابق سفید (پاک) پرندے بھی انگلستان میں آغوش احمدیت میں آنے لگے ہیں۔جلسه سالانه ۱۹۸۹ء: قادیان کے جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء میں بکثرت غیر ممالک سے احمدی احباب نے شرکت کی۔جلسہ سالانہ مردانہ محلہ ناصر آباد کے مغرب کی طرف کے ملحقہ کھیل کے میدان میں منعقد ہوا اور خواتین کا جلسہ بہشتی مقبرہ کے ملحقہ باغ کی پارک میں جو شمال کی طرف ہے۔قیام وطعام کا بفضلہ تعالیٰ بہترین انتظام تھا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تک ربوہ میں جلسہ سالانہ منعقد